حدیث نمبر 37

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:"جو شخص کسی روزہ دار کا روزہ کهلوائے یا کسی مجاہد/ غازی کے لئے سامان جہاد فراہم کرکے دے تو اس کو ویسا ہی اجر ملے گا جیسا کہ اس روزہ دار کو روزہ رکهنے اور غازی کو جہاد کرنے کا ملے گا۔"

حدیث نمبر 36 

انسب کعبی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:"الله تعالیٰ نے مسافر سے آدهی نماز کم کر دی ہےاور اسے روزہ چهوڑنے کی بهی اجازت ہے۔ اسی طرح دودھ پلانے والی اور حاملہ عورت کو بهی روزہ چهوڑنے کی اجازت ہے۔"

حدیث نمبر 35 

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :"روزہ اور قرآن بندے کے شفیع ہیں۔ روزہ سفارش کرتا ہے کہ اےرب! میں نے اس کو دن بهر کهانے پینے اور شهوات سے روکے رکها، اس لئے میری سفارش اس کے حق میں قبول فرما۔۔۔ اور قرآن کہتا ہے کہ اے رب میں نے اسے رات کونیند سے روکے رکها، اس لئے اس کے حق میں میری سفارش قبول فرما۔۔۔ پس دونوں کی شفاعت قبول فرما لی جائے گی۔"

حدیث نمبر 33

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : "جس شخص نے روزے رکهے ایمان اور احتساب کے ساتھ تو اس کے وہ سب گناہ معاف کر دیے جائیں گےجو اس سے پہلے سرزد ہو گئے ہوں گے۔۔۔"

روزے کا مقصد، اطاعت

روزے کا اصل مقصد: روزے کا اصل مقصد الله رب العزت کی اطاعت و فرماں برداری کا عملی نمونہ بن کے دکهاناہے  یعنی  تقوی  اختیار  کرنا ہے روزے کا مقصد یہ نہیں کہ انسان  خود کو تکلیف میں مبتلا کرکے راہبوں کا مرتبہ  پانے کی کوشش کرے یا ایسے  مذاہب  کے سادهووں کی پیروی کرے  … روزے کا مقصد، اطاعت پڑھنا جاری رکھیں

قرآن حکیم سے دل کا رشتہ

قرآن حکیم سے دل کا رشتہ: ساری  امت مسلمہ  قرآن حکیم سے تعلق بنانے  میں مصروف ہے. دن کو دورہ تفسیر اور رات کو تراویح میں قرآن حکیم سننے کی سعادت حاصل  ہوتی ہے.گویا دن رات الله تعالی کے کلام کے ساته بسر ہو رہے ہیں.الله رب العزت  کے کلام کے ساتھ دل کا رشتہ … قرآن حکیم سے دل کا رشتہ پڑھنا جاری رکھیں

قاری نظر آتا ہے، حقیقت میں ہے قرآن

قاری نظر آتا ہے، حقیقت میں ہے قرآن اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب کا پہلا حصہ ’’فاتحہ‘‘ ہے۔ یہ اس کتاب کا افتتاحیہ بھی ہے۔ نام بھی اور ایک دُعا بھی۔ اس میں مانگنے کا سلیقہ سکھایا گیا اور کیا مانگو وہ بھی بتا دیا گیا۔۔ اور کب مانگو، اس کی اہمیت بھی شریعت نے … قاری نظر آتا ہے، حقیقت میں ہے قرآن پڑھنا جاری رکھیں

رمضان المبارک۔۔۔ مایوس دلوں کے لیے اُمید

اپنے رب کی عنایات کو پہچاننا ہو تو اپنی ذات کا عرفان ضروری ہے۔ اپنی ذات کا عرفان یہی ہے کہ اپنے مقام و مرتبہ سے نہ گرا جائے، مایوسی کے اندھیروں میں گم نہ ہوا جائے۔ اللہ رب العزت نے اپنی تقومِ احسن کی حامل تخلیق، حضرتِ انسان کو، اس کے مرتبہ و مقام … رمضان المبارک۔۔۔ مایوس دلوں کے لیے اُمید پڑھنا جاری رکھیں