حدیث نمبر 33

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : "جس شخص نے روزے رکهے ایمان اور احتساب کے ساتھ تو اس کے وہ سب گناہ معاف کر دیے جائیں گےجو اس سے پہلے سرزد ہو گئے ہوں گے۔۔۔"

حدیث نمبر 30

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : "دوزخیوں کی ایک قسم ان عورتوں کی ہوگی جو لباس پہننے کے باوجود برہنہ ہوں گی، لوگوں کو اپنی طرف مائل کرنے والی، ان کے سر بختی اونٹ کے جهکے ہوئے کوہانوں کی طرح ہوں گے ایسی عورتیں جنت میں نہیں جائیں گی بلکہ اس کی خوشبو بهی نہیں پائیں گی، حالانکہ اس کی خوشبو تو اتنےاتنے فاصلے سے آئے گی۔"

حدیث نمبر 21 

مسند احمد 191/1 میں مستند حدیث کے مطابق حضورﷺ نے ارشاد فرمایا :
"جب عورت پانچ وقت کی نماز ادا کرے، رمضان کے روزے رکهے، اپنے خاوند کی اطاعت گزاری کرے، اپنی شرم گاہ کی حفاظت کرے، تو اسے کہا جائےگا کہ جنت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہو جائے۔"

خواتین اور شب قدر

رمضان المبارک کی رحمتیں، برکتیں اور سعادتیں ’’لیلۃ القدر‘‘ میں اپنی شان کے لحاظ سے عروج پر ہوتی ہیں کیونکہ اس مبارک اور قابل قدر رات کو قرآن پاک جیسی عظیم نعمت انسانوں کی ہدایت اور فلاح کے لئے اتاری گئی۔                 ’’ہم نے اس ﴿قرآن﴾ کو شب قدر میں نازل کیا ہے۔‘‘ ﴿القدر۔1﴾                 … خواتین اور شب قدر پڑھنا جاری رکھیں

خواتین اور رمضان

ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن اتارا گیا۔ گویا رمضان المبارک کی اہمیت روزے کی وجہ سے نہیں بلکہ نزول قرآن کی شان اس کو اہم بناتی ہے۔ یہ جشن قرآن کا مہینہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا : کہ ’’ لوگو! تمہارے پاس رب کی طرف سے نصیحت آ … خواتین اور رمضان پڑھنا جاری رکھیں