حدیث نمبر 40

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جنت رمضان کے لئے سال کے آغاز سےآنے والے سال تک (یعنی یکم شوال سے شعبان کے آخری دن تک)سجائی جاتی ہے۔"

حدیث نمبر 34 

سیدنا أبو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنه سے مروی ہے کہ" رسول اللہﷺ کے سامنے ہر رمضان المبارک میں ایک مرتبہ قرآن پیش کیا جاتا تها مگر جس سال آپ نے انتقال فرمایا اس رمضان المبارک آپ کو دو بار قرآن سنایا گیا۔"

حدیث نمبر 32 

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جب رمضان المبارك آتا ہےتو آسمان (جنت) کے دروازے کهول دیے جاتے ہیں۔ اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں۔ شیاطین باندھ دیے جاتے ہیں۔"

حدیث نمبر 31

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: " بے شک تم میں سے کسی شخص کے سینے میں ایمان اسی طرح پرانا بوسیدہ ہوجاتا ہے جیسے لباس یا کپڑا پرانا ہو جاتا ہے پس تم الله سے سوال کیا کرو کہ وہ تمہارے دلوں میں ایمان کی تجدید کردے۔"

سورہ المجادلہ، الحشر، الممتحنہ کا آئینہ

- بسم اللہ الرحمن الرحیم سورہ المجادلہ 58 یہ سورت جنگ أحزاب کے بعد نازل ہوئی. اس سورت میں جاہلیت کے فرسودہ خیالات کی نفی کی گئی ہے. اسلام لانے کے بعد الله کی مقرر کردہ حدود کو توڑنا یا ان کی پابندی سے انکار کرنا، اپنی مرضی سے قاعدے قانون بنانا ایمان کے منافی … سورہ المجادلہ، الحشر، الممتحنہ کا آئینہ پڑھنا جاری رکھیں

سورہ سبا، سورہ فاطر کا آئینہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم سورہ سبا 34 یہ سورہ مکہ کےدور اول یا متوسط دور میں نازل ہوئ. اس سورہ میں توحید و آخرت کے دلائل اور نبوت پہ اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے. تفہیم ،،تزکیر کے ساته ساته انزار کا پہلو بهی نمایاں ہے. سبا کی قوم کی مثال دے کر سمجهایا گیا … سورہ سبا، سورہ فاطر کا آئینہ پڑھنا جاری رکھیں

روزے کا مقصد، اطاعت

روزے کا اصل مقصد: روزے کا اصل مقصد الله رب العزت کی اطاعت و فرماں برداری کا عملی نمونہ بن کے دکهاناہے  یعنی  تقوی  اختیار  کرنا ہے روزے کا مقصد یہ نہیں کہ انسان  خود کو تکلیف میں مبتلا کرکے راہبوں کا مرتبہ  پانے کی کوشش کرے یا ایسے  مذاہب  کے سادهووں کی پیروی کرے  … روزے کا مقصد، اطاعت پڑھنا جاری رکھیں

قرآن حکیم سے دل کا رشتہ

قرآن حکیم سے دل کا رشتہ: ساری  امت مسلمہ  قرآن حکیم سے تعلق بنانے  میں مصروف ہے. دن کو دورہ تفسیر اور رات کو تراویح میں قرآن حکیم سننے کی سعادت حاصل  ہوتی ہے.گویا دن رات الله تعالی کے کلام کے ساته بسر ہو رہے ہیں.الله رب العزت  کے کلام کے ساتھ دل کا رشتہ … قرآن حکیم سے دل کا رشتہ پڑھنا جاری رکھیں