– بسم اللہ الرحمن الرحیم
سورہ المجادلہ 58
یہ سورت جنگ أحزاب کے بعد نازل ہوئی. اس سورت میں جاہلیت کے فرسودہ خیالات کی نفی کی گئی ہے. اسلام لانے کے بعد الله کی مقرر کردہ حدود کو توڑنا یا ان کی پابندی سے انکار کرنا، اپنی مرضی سے قاعدے قانون بنانا ایمان کے منافی ہے.جس کی سزا دنیا میں و رسوائی اور آخرت میں بازپرس ہوگی. .ظہار کا کفارہ بتایا گیا.خفیہ سرگوشیوں سے منع کیا گیا ہے مجلس میں نئےآنےوالوںکےلئے خوشدلی سے جگہ دینے کی ہدایات دی گئ ہیں.دوسروں کے وقت مصروفیات کا خیال کئے بغیر گهروں میں جم کر بیٹها. خوامخواہ مجلس میں کسی اہم شخصیت کے پاس جا کر دوسروں کے سامنے اپنی اہمیت جتلانا اخلاقی عیب ہیں. مومن الله کے دشمن سے دوستی رکهے تو اس کا ایمان قابل اعتبار نہیں ہے.
******************
سورہ الحشر 59
بسم اللہ الرحمن الرحیم
4 هجری میں نازل ہوئی. جنگ بنی نضیر پہ تبصرہ ہے اور کچه جنگی قوانین پہ تبصرہ ہے.
ہر نفس کو ہدایت کی گئ ہے کہ وہ اپنے کل کا جائزہ لیتا رہے کہ وہ کیا عمل جمع کر رہا ہے.روزانہ کی بنیاد پہ محاسبہ کرے. اور آنے والے کل کو پچهلے کل سے بہتر بنائے. اہل جنت اور اہل دوزخ ایک جیسے نہیں ہو سکتے مہاجرین پہ انصار کی دریادلی کی تعریف کی گئ ہے.اورکامیابی کی نوید ان کے لئے ہے جو کشادہ دل ہوتے ہیں. ساری اخلاقی بیماریوں کی جڑ دل کا تنگ ہونا ہے. دوسروں کو گنجائش نہ دینا. اپنے پہ تنقید برداشت نہ کرنا دوسروں کی تعریف نہ کرنا. حسد، کینہ تکبر غصہ. بغض غرض ہر اخلاقی برائی کم ظرفی تنگ دلی کا نتیجہ ہے. کشادہ دلی انسان کے اندر اعلی اخلاقی صفات پیدا کرتی ہے.اور یہ لوگ ہی کامیاب ہوں گے. اسمآء الحسنی کے زکر سے انسان کے دل میں محبت خشیت طاری ہوتی ہے کہ قرآن نازل کرنے والی ہستی کتنی عظیم ہے.اس سورت میں ہر مومن کو دوسرے مومنوں کے لئے جو دعا کرنی چاہئے وہ یہ ہے .
ربنا اغفرلنا و لإخواننا الذین سبقونا بالإيمان ولا تجعل فی قلوبنا غلا للذين آمنوا ربنا انک رؤوف رحیم آمین
**********************
سورہ الممتحنہ 60
بسم اللہ الرحمن الرحیم
صلح حدیبیہ اور فتح مکہ کے درمیان نازل ہوئی.
جنگی راز کی حفاظت پہ زور، اسلام دشمن طاقتوں سے دوستی کی ممانعت ہے.یہ قانون ک مسلمان مردیا عورت کے لئے جائز نہیں کہ وہ مشرک سے شادی کرے.عورتوں سے بیعت کی شرائط یہ تهیں. کبائر سے بچیں گی جاہلیت کے طور طریقے چهوڑ یں گی ، الله اور اس کی اطاعت کریں گی.
اللهم آ سعدنا بتقواک ولا تشقنا بمعصیتک آمین اللهم انک عفو کریم تحب العفو فاعف عنا آمین
بشری تسنیم