حدیث ۔ ۱

الحمدلله رب العالمين والصلاة والسلام على سيدنا محمد رحمۃ للعالمین۔ إنما الأعمال بالنيات (اعمال کا دارومدار نیتوں پہ ہے)   بخاری شریف کی اس معروف حدیث کی وضاحت ابن ماجہ کی اس حدیث سے مزید اجاگر ہوتی ہے کہ انمایبعث الناس علی نیاتهم (لوگ روز قیامت اپنی نیتوں پہ اٹھائے جا ئیں گے) ہر کام … حدیث ۔ ۱ پڑھنا جاری رکھیں

افتتاحیہ

نحمدہ ونصلی علی رسوله الکریم   الله رب العالمين کی تہ دل سے شکر گزار ہوں کہ اس نے یہ سعادت عطا فرمائی ہے کہ ہم چالیس روزہ دورہ حدیث کی مکرر تذکیر شروع کرنے جا رہے ہیں۔اس میں ہم منتخب احادیث کو سمجھنے اور عمل میں لانے کی کوشش کریں گے۔ اس سلسلے کے … افتتاحیہ پڑھنا جاری رکھیں

حدیث نمبر 40

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جنت رمضان کے لئے سال کے آغاز سےآنے والے سال تک (یعنی یکم شوال سے شعبان کے آخری دن تک)سجائی جاتی ہے۔"

حدیث نمبر 39 

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اگر تم چاہتے ہو کہ الله سبحانه وتعالى اور اس کے رسول تم سے محبت کریں تو تین خوبیوں کو اپنی عادت بنا لو اور اس پہ قائم رہو سچی بات ادائے امانت پڑوسی سے حسن سلوک"

حدیث نمبر 38 

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:" اگر کسی شخص نے جهوٹ بولنا اور جهوٹ پہ عمل کرنا نہ چهوڑا تو الله سبحانه وتعالى کو اس بات کی ضرورت نہیں ہےکہ وہ کهانا پینا چهوڑ دے۔"

حدیث نمبر 36 

انسب کعبی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:"الله تعالیٰ نے مسافر سے آدهی نماز کم کر دی ہےاور اسے روزہ چهوڑنے کی بهی اجازت ہے۔ اسی طرح دودھ پلانے والی اور حاملہ عورت کو بهی روزہ چهوڑنے کی اجازت ہے۔"

حدیث نمبر 35 

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :"روزہ اور قرآن بندے کے شفیع ہیں۔ روزہ سفارش کرتا ہے کہ اےرب! میں نے اس کو دن بهر کهانے پینے اور شهوات سے روکے رکها، اس لئے میری سفارش اس کے حق میں قبول فرما۔۔۔ اور قرآن کہتا ہے کہ اے رب میں نے اسے رات کونیند سے روکے رکها، اس لئے اس کے حق میں میری سفارش قبول فرما۔۔۔ پس دونوں کی شفاعت قبول فرما لی جائے گی۔"

حدیث نمبر 34 

سیدنا أبو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنه سے مروی ہے کہ" رسول اللہﷺ کے سامنے ہر رمضان المبارک میں ایک مرتبہ قرآن پیش کیا جاتا تها مگر جس سال آپ نے انتقال فرمایا اس رمضان المبارک آپ کو دو بار قرآن سنایا گیا۔"