حدیث نمبر 38 

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:" اگر کسی شخص نے جهوٹ بولنا اور جهوٹ پہ عمل کرنا نہ چهوڑا تو الله سبحانه وتعالى کو اس بات کی ضرورت نہیں ہےکہ وہ کهانا پینا چهوڑ دے۔"

حدیث نمبر 37

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:"جو شخص کسی روزہ دار کا روزہ کهلوائے یا کسی مجاہد/ غازی کے لئے سامان جہاد فراہم کرکے دے تو اس کو ویسا ہی اجر ملے گا جیسا کہ اس روزہ دار کو روزہ رکهنے اور غازی کو جہاد کرنے کا ملے گا۔"

حدیث نمبر 36 

انسب کعبی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:"الله تعالیٰ نے مسافر سے آدهی نماز کم کر دی ہےاور اسے روزہ چهوڑنے کی بهی اجازت ہے۔ اسی طرح دودھ پلانے والی اور حاملہ عورت کو بهی روزہ چهوڑنے کی اجازت ہے۔"

حدیث نمبر 35 

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :"روزہ اور قرآن بندے کے شفیع ہیں۔ روزہ سفارش کرتا ہے کہ اےرب! میں نے اس کو دن بهر کهانے پینے اور شهوات سے روکے رکها، اس لئے میری سفارش اس کے حق میں قبول فرما۔۔۔ اور قرآن کہتا ہے کہ اے رب میں نے اسے رات کونیند سے روکے رکها، اس لئے اس کے حق میں میری سفارش قبول فرما۔۔۔ پس دونوں کی شفاعت قبول فرما لی جائے گی۔"

حدیث نمبر 34 

سیدنا أبو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنه سے مروی ہے کہ" رسول اللہﷺ کے سامنے ہر رمضان المبارک میں ایک مرتبہ قرآن پیش کیا جاتا تها مگر جس سال آپ نے انتقال فرمایا اس رمضان المبارک آپ کو دو بار قرآن سنایا گیا۔"

حدیث نمبر 33

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : "جس شخص نے روزے رکهے ایمان اور احتساب کے ساتھ تو اس کے وہ سب گناہ معاف کر دیے جائیں گےجو اس سے پہلے سرزد ہو گئے ہوں گے۔۔۔"

حدیث نمبر 32 

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جب رمضان المبارك آتا ہےتو آسمان (جنت) کے دروازے کهول دیے جاتے ہیں۔ اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں۔ شیاطین باندھ دیے جاتے ہیں۔"

حدیث نمبر 31

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: " بے شک تم میں سے کسی شخص کے سینے میں ایمان اسی طرح پرانا بوسیدہ ہوجاتا ہے جیسے لباس یا کپڑا پرانا ہو جاتا ہے پس تم الله سے سوال کیا کرو کہ وہ تمہارے دلوں میں ایمان کی تجدید کردے۔"