عقلمند وہ ہےجو اپنے مزاج میں انکساری پیدا کرے۔ اور موت کے بعد کی تیاری کرے۔ احمق اور بے وقوف وہ ہے جو اپنی خواہشاتِ نفس کی تکمیل کے لیے مارا مارا پھرے اور الله سبحانه وتعالى سے بڑی بڑی تمنائیں رکھے۔
زمرہ: متفرق
حدیث نمبر 10
نبی اکرم صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " یحشرالمرء مع من أحب"
حديث نمبر9
امانت داری کے بغیر ایمان (قابل قبول) نہیں اور عهد کی پابندی کے بغیر دین نہیں( طریقہء زندگی مہذب نہیں)۔
حدیث نمبر 8
مجموعہ احادیث زاد راہ کی حدیث نمبر 109(نسائی)کے مطابق نبی صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " حرص وبخل اور ایمان کسی بندے کے دل میں ہرگز جمع نہیں ہو سکتے۔"
حدیث نمبر 7
مسلم شریف کی ایک معروف حدیث ہے کہ نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "الدین النصیحه " دین سراسر خیر خواہی کا نام ہے۔ آپس میں خلوص و مہربانی دین کی بنیاد ہے۔
حدیث نمبر 6
زبان کی وجہ سے ہی انسان کو دنیا وآخرت میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور پیٹھ پیچھےعیب بیان کرنا ان سب میں نمایاں ہے۔۔۔
حدیث نمبر 5
"قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے تم جنت میں نہ جا سکو گے جب تک مومن نہ ہو جاؤ، مومن نہیں بن سکتے جب تک تم آپس میں میل ملاپ اور محبت نہ رکھو اور کیا میں بتاؤں کہ آپس میں محبت کیسے پیدا ہوگی؟آپس میں سلام کو پھیلاو (رواج دو)۔"
حدیث نمبر 4
"ہردین کی کوئی بنیادی صفت ہوتی ہے جو اس کے ہر پہلو پہ غالب رہتی ہے، اسلام کی صفت جو ہر پہلو پہ غالب ہے وہ "حیا" ہے۔ "