سورہ الدخان ، الجاثیہ ، الاحقاف کا آئینہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

سورہ الدخان 44
سورہ الزخرف کے بعد نازل ہوئ. اس سورہ میں بهی کفار مکہ کو فہمائش اور تنبیہ کی گئ ہے. توحید کی عقلی دلائل، قرآن کی اہمیت قدروقیمت کی طرف توجہ دلائی گئ ہے ،اس قحط کا زکر ہے جو مکہ والوں پہ نبی اکرم صل اللہ علیہ و سلم کی درخواست پہ آیا تها کہ شاید مصیبت میں مبتلا ہوکر سمجه آجائے .قحط کی مصیبت آئی تو چیخ اٹهے کہ یہ ٹل جائے تو ایمان لے آئیں گے لیکن جب الله نے اسکو ٹال دیا تو مکر گئے فرعون اور اس کی قوم بهی ایسے ہی نشانیاں دیکهنے کے باوجود امان نہ لائی تو الله تعالى نے ان کو عبرت کا نشان بنا دیا. اسی طرح اور نافرمان قوموں کی مثالیں دی گئ ہیں. ہر قوم پہ مختلف طرح کے عزاب آئے. آخرت میں باغیوں کو زقوم کا درخت کها نا کهانےکے کے لئے دیا جائےگا. جنتی لوگ مقام امین میں ہونگے .
**********************
بسم اللہ الرحمن الرحیم

سورہ الجاثية 45
سورہ الدخان کے متصل نازل ہوئی معلوم ہوتی ہے. .
اس میں بهی توحید و آخرت کے متعلق کفار مکہ کے شبہات دور کئے گئے ہیں، آثارِ کائنات پہ غور کرنے کی دعوت دی گئ ہے .کفار کی ہٹ دهرمی تکبر استہزاء اور کفر پہ اصرار کی سخت مذمت کی گئ ہے ایمان والوں کوہدایت کی گئ ہے کہ مخالفین کی شر انگیزیوں پہ تحمل اور درگزر سے کام لو صبر و استقامت کا اجر الله کے ذمہ ہے. مرنے کے بعد ایک اور زندگی لازم ہے.اور عقل سے کام لو تو خود ہی سمجه آجائے کہ انصاف کا دن ہونا چاہئے. اور کوئ ہستی ایسی ہو جو مکمل انصاف پہ قادر ہو. اخلاق عالیہ پہ فائز ہونے کے لئے عقیدہ آخرت اور مالک یوم الدین ہونا ضروری ہے.زندگی اور موت دونوں الله تعالى کی طرف سے ہے.وہ جب موت کے بعد دوبارہ اٹها کهڑا کرے گا تو معلوم ہوگا کہ عقیدہ آخرت کا انکار کتنا مہنگا پڑا ہے. .
*********************
بسم اللہ الرحمن الرحیم

سورہ الأحقاف 46
طائف سے واپسی پہ نخلہ کے مقام پہ نازل ہوئی. .
اس میں جنوں کے ایک گروہ کا زکر ہے جس نے حضورﷺ سے قرآن سنا اور ایمان لایا. اس سورت کا موضوع کفار کو ان نتائج سے خبردار کرنا ہے جو گمراہی پہ اصرار کرنے والوں کو پیش آتے ہیں.کیونکہ کفار قرآن کو آلله کا کلام ماننے کو تیار نہ تھےاور شرک سے باز نہیں آرہے تهے. گزشتہ قوم الأحقاف کے برے کرتوت اور ان کا انجام اس سورت میں تفصیل سے مزکور ہے. آخر میں اولوالعزم رسولوں کی طرح صبر کرنےکی تلقین کی گئ ہے..
ربنا أفرغ علینا صبراً وثبت أقدامنا انصرنا علی القوم الکافرین. اللهم انک عفو کریم تحب العفو فاعف عنا آمین … دعا کی طلبگار بشری تسنیم http://www.bushratasneem.wordpress.com

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s