سورہ الروم کا آئینہ

– بسم اللہ الرحمن الرحیم
سورہ الروم 30
ہجرت حبشہ والے سال میں یہ سورت نازل ہوئی .
رومی اہل کتاب تهے اور اہل فارس آتش پرست کفار مکہ کی ہمدردیاں اہل فارس کے ساته تهیں .جب رومی مغلوب ہوئے تو کفار مکہ نے بہت خوشی منائی کہ مشرک کامیاب ہوئے مسلمانوں کے حا لات ایسے تهے کہ ان کے لئے مکہ کی زمین تنگ ہوئی جاتی تهی….لیکن الله تعالى نے ان کفار کی خوشی کو دیکه کر یہ آیات اتاریں کہ چند سال بعد پانسہ پلٹ جائے گا اور رومی غالب آئیں گے اس بات کو کفار نےمزاق بنا لیا لیکن الله کا وعدہ پورا ہو کر رہا بے شک اس کی بات سے زیادہ کس کی بات سچی ہو سکتی ہے؟انسان کی نظر محدودہے. اسے وہی نظر آتا ہے جو سامنے ہو.الله سبحانه وتعالى ہی ظاہر و باطن اول وآخر حاضر و غیب کا علم رکهتا ہے . ساری سورت الله رب العزت کی نشانیوں سے بهری ہے.عرش سے فرش تک ہر پہلو سے ہر طرف .نباتات. جمادات چرند پرند صحرا و سمندر پہاڑ و دریا دن رات کا الٹ پهیر پیدائش سے بڑهاپے کے مراحل ،موسموں کا بدلنا ،رزق کی تلاش اور رزق کی تقسیم کهلی نشانیاں ہیں. "پس تسبیح کرو الله کی شام اور صبح.آسمانوں اور زمین میں اسی کے لئے حمد ہےاور تسبیح کرو اس کی تیسرے پہر اور دوپہر کو”18)…تخلیق آدم ایک نشانی، پهر میاں بیوی کا جوڑا ایک نرالی نشانی، دونوں کے درمیان کوئی ایسی مثبت طاقت ہے جو ایک دوسرے کے اضطراب کو سکینت بخشتی ہے.یہ کوئ ایسی چیز نہیں جو وزن اور پیمائش میں آ سکے اور نہ ہی انسانی جسم کے عناصر ترکیبی میں کہیں اس کے سر چشمے کی نشان دہی کی جا سکتی ہے..نہ کسی لیبارٹری سے اس باہمی مودت کی سائینسی توجیہ پیش کی جاسکتی ہے… یہ تعلق ایک نشانی ہے اس خالق کی جس نے ہر چیز کا جوڑا بنا یا.اور حقوق و فرائض میں توازن رکه دیا دونوں کو ایک دوسرے کی تکمیل کا ذریعہ بنایا. جس جوڑے کے تعلق کی بنیاد خدا خوفی اور خالص الله تعالى کی محبت کے تحت ہوگی وہ پائیدار بهی ہوگی اس میں باہم محبت بهی ہوگی اور مودت بهی؛ . جب الله سبحانه وتعالى کی اس نشانی میں شیطانی عمل دخل ہوتا ہے تو الله کی رحمت شامل حال نہیں رہتی. . اور شیطان کا اصل ہدف الله تعالى کی یہی نشانی ہوتی ہے. بہت سے جوڑے ہیں جن کے نکاح کی بنیاد الله کی محبت پہ رکهی گئی اور اسی کی محبت اور احساس جواب دہی
کے تحت قائم بهی ہے…. ہر مومن یہ بهی جا نتا ہے. کہ "والذین آمنوا أشد حبا لله.”….دنیا کے سب سے پہلے جوڑے نے مل کے دعا کی تهی. .ربنا ظلمنا انفسنا و إن لم تغفرلنا و تحرمنا لنکوننا من الخسرین. اللهم اغفرلنا. وارحمنا. آمین

طالب دعا بشری تسنیم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s