سورہ العنکبوت کا آئینہ

– بسم اللہ الرحمن الرحیم
سورہ العنكبوت 29
ہجرت حبشہ سے کچه عرصہ پہلے نازل ہوئی. جب مسلمانوں پہ بہت مصائب کا زمانہ تها. اس سورت میں سچے مسلمانوں کی ہمت افزائی کی گئ ہے اور کمزور ایمان والوں کو شرم و غیرت کا سبق دیا گیا ہے. اس میں والدین کے حقوق کی بابت واضح کیا گیا ہے کہ ان کے ایسے حکم کو نہیں ماننا جو ایمان کو خطرے میں ڈالنے والا ہو.ان احمق لوگوں کو جواب دیا گیا ہے جو الله کے عزاب کو آسان اور ہلکا سمجهتے ہیں اور اپنے خاندان برادری قبیلے کی عزت کے واسطے دے کر لوگوں کو ورغلاتے ہیں کہ جب الله کی پکڑ ہوگی توہم تمہاری سزا بهگت لیں گے یا تمہیں چهڑا لیں گے.اس سورت میں جو قصے بیان ہوئے ہیں ان میں گزشتہ انبیاء کے حالات زندگی سے سبق سیکھنے کی تلقین کی گئ ہے. الله تعالى نے اپنے عظیم دین کی سربلندی کے لئے جن لوگوں سے کام لینا ہے ان کو کندن بهی بنانا ہے.تعلیم و تربیت کا امتحان لئے بغیر کیسے فلاح کی ڈگری مل سکتی ہے.اور بہت اعلیٰ لوگ ہی اس مشن کے لئے منتخب کئے جاتے ہیں اور ان کی صلاحیت اور صالحیت کو مستقل بنیادوں پہ جانچا پرکھا جاتا رہتا ہے..اپنے نفس گهر بار رشتے ناطے محبتیں مال وأسباب وطن چهوڑنے اور جان قربان کرنے کا امتحان لیا جائے گا. ساته ہی کفار کو تفہیم کا پہلو نمایاں ہےکہ توحید .زندگی بعد موت پہ یقین کرنے کے لئے آثارِ کائنات غور کرو . جو لوگ الله کو چهوڑ کر دوسروں کو اپنا سرپرست بناتے ہیں ان کی مثال مکڑی کے گهر جیسی ہے.آیت 41
یہ ساری دنیا مکڑی کے کمزور جالے جیسی ہے.اس سورت میں مسلمانوں کے لئے ایک آیت آئینہ ہے
"قرآن کی تلاوت کرو اور نماز قائم کرو بے شک نماز فحش اور برے کاموں سے روکتی ہے. اور الله کا (تمہیں )یاد کرنا بہت بڑی بات ہے.اور الله جانتا ہے جو تم اعمال کرتے ہو45 ” نماز وہی قابل قبول ہوگی جس سے نماز کے مقاصد پورے ہو رہے ہوں.
نماز ادا کرنے کے باوجود اگر برائی اور فحش کاموں سے رغبت ختم نہیں ہوتی تو پهر ہمیں سوچنا ہوگا خرابی کہاں ہے؟؟ الله کا وعدہ ہے فاذکرونی اذکرکم اور اگر الله ہمیں یاد کرے تو یہ عظیم سعادت ہے مگر سبحانه وتعالى جانتا ہے نماز میں ہم کتنا الله تعالى کو یاد کرتے ہیں اور نماز میں کیا کرتے ہیں؟ کیا واقعی وہ الله تعالى سے بات چیت اور ملاقات ہوتی ہے؟؟
اللهم إنا نسئلک لذت النظر إلی وجهک والشوق إلی لقآءک. وحبک وحب من یحبک آمین
دعا کی طلبگار بشری تسنیم http://www.bushratasneem.wordpress.com .

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s