الله تعالی نے کوئی مرض ایسا پیدا نہیں کیا جس کی شفا نہ اتاری ہو۔
زمرہ: احادیث
حدیث نمبر 15
بندہ تقوی والوں میں شامل نہیں ہوسکتا جب تک وہ ان (چیزوں، کاموں، مال) کو نہ چھوڑ دے جن میں بظاہر کوئی حرج نہیں لگتا۔
حدیث نمبر 14
"مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا "
حدیث نمبر 13
"الدنیا سجن المومن و جنة الکافر ۔۔۔"دنیا مومن کے لیے قید خانہ اور کافر کے لیے جنت ہے۔"
حدیث نمبر 12
"ومن یوق شح نفسه فأولئك هم المفلحون" (الحشر) جو لوگ (شح نفسه) تنگ دلی، خود غرضی ،حرص اور بخل سے دور رہے وہی کامیاب ہیں۔
حدیث نمبر 11
عقلمند وہ ہےجو اپنے مزاج میں انکساری پیدا کرے۔ اور موت کے بعد کی تیاری کرے۔ احمق اور بے وقوف وہ ہے جو اپنی خواہشاتِ نفس کی تکمیل کے لیے مارا مارا پھرے اور الله سبحانه وتعالى سے بڑی بڑی تمنائیں رکھے۔
حدیث نمبر 10
نبی اکرم صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " یحشرالمرء مع من أحب"
حديث نمبر9
امانت داری کے بغیر ایمان (قابل قبول) نہیں اور عهد کی پابندی کے بغیر دین نہیں( طریقہء زندگی مہذب نہیں)۔