بسم اللہ الرحمن الرحیم
سورہ الفیل 105
کفار کو یاد کرایا جا رہا ہے کہ کعبہ کی حفاظت کے لئے تم نے جس الله پہ بهروسہ کیا تها اور چند سال ایک الله کو ہی پکارتے رہے تهے اسی رب کی طرف یہ رسول بلا رہا ہے.اگر نہ مانو گے تو تمہیں بهی تباہ کیا جا سکتا ہے. اسی سال حضورﷺ کی پیدائش ہوئی
(سورہ القریش 106 )
قریش کو توجہ دلائی گئ ہے کہ جب تم خود اس گهر کو بتوں کا نہیں بلکہ الله کا گهر کہتے ہوا اور اسی گهر کے طفیل امن تجارتی فائدے حاصل ہیں توعبادت بهی اسی کی کرنی چاہیے.
(سورہ الماعون107)
آخرت پہ ایمان نہ لانے سے جو برائیاں پیدا ہوتی ہیں ان کا خاکہ بیان ہواہے. یتیم مسکین سے برا سلوک نماز سے غفلت اور ریاکاری. بخیلی و تنگ دلی.
(سورہ الکوثر 108)
انتہائ دل شکن حالات میں الله سبحانه وتعالى نے اپنے نبی کو کثرت انعامات کی خوشخبری سنائی. حوض کوثر اس کے علاوہ ہے. ورفعنا لک زکرک کی شان قیامت تک رہےگی دشمن کانام لیوا کوئی نہیں ہے.
(سورہ الکافرون 109)
کہنے کو کفار مکہ بهی الله کے نام سے واقف تهے مگر وہ اس الله کو ” ایک” نہیں مانتے تهے.دو ٹوک فیصلہ ہے کہ میرا معبود وہ نہیں جس کے ساته تم شریک بناتے ہو.جس” ایک "کی میں عبادت کرتا ہوں اس کو تم نہیں جانتے..گویا توحید و شرک دو الگ معیار زندگی ہیں.
(سورہ النصر 110)
مشن کامیاب ہو جائے تو مومن کا طرز عمل دنیا دار سے مختلف ہوتا ہے. الله تعالى نے اپنے نبی کو حمد و تسبیح کی تلقین کی.
(سورہ اللهب 111 )
الله اور نبی کے دشمن کا انجام دنیا میں ہی نظر آجاتا ہے.اور لوگوں کو اس سے عبرت حاصل کرنی چاہئے کہ نبی کا رشتہ دار ہونا بهی کام نہیں آتا
(سورہ الاخلاص 112)
اس الله کا تعارف ہے جو محمد صلی الله عليه وسلم کا معبود ہے.جو تنہا ویکتا ہے.سب سے بے نیاز ہے کسی کا والد نہ مولود ہے.اس جیسا کوئی نہیں.(ایسی توحید جس میں شرک کا شائبہ نہ ہو)
(سورہ الفلق 113 سورہ الناس114)
دنیا میں خیر اور شر میں کشمکش جاری رہتی ہے.شر پهیلانے والے لوگ جن چیزوں سےجن طریقوں سےاور دن رات کے جس پہربهی شر پهیلایئں ان سے بچانے والی الله کی ذات ہے.حسد کرنے والے سے اور حسد کی بیماری سے بچنے کے لئے خاص طور پہ الله سے مدد مانگنی چاہیے. شیطانی انسانی نفسانی وسوسوں سے محفوظ رہنے کے لئے الله تعالى سے مدد مانگنی لازمی ہے.
ہم نے سورہ الفاتحہ میں صراطِ مستقیم انعام والوں کے راستہ کی طلب کی گمراہوں اور مغضوب لوگوں کی راہ سے بچنے کے لئے مدد مانگی. پورا قرآن اس کا جواب ہے..چونکہ انسان کے ساته اس کا دشمن شیطان مستقل رہتا ہے.اس سے بچنے کے لئے آخر میں طریقہ بتا دیا گیا ہے. سورہ الفلق الناس ہر وسوسہ نظر بد حسد جادو کا علاج ہے ہم صراط مستقیم پہ استقامت استعانت طلب کرتے ہیں اور اس راست کے سارے شر سے الله تعالى کی پناہ میں آتے ہیں ..(..الحمدللہ ہمارا دورہ قرآن الله سبحانه وتعالى کی مہربانی و استعانت سے اختتام کو پہنچا.سب کو اس خوشی پہ مبارک باد. 🌹🌹 الحمدلله کہ اس میں 8 ملکوں کے پندرہ گروپ شریک ہوئے. الله سب کو جزائے خیر عطا فرمائے.ہماری اس مجلس کا جنت کے باغات میں ملاقات کا اہتمام فرمائے .جہاں یہ سب ساتهی ایک دوسرے کے لئے اجنبی نہ ہوں گی تصور کریں وہ سماں کیسا حسین اور پر لطف ہوگا💐🎉 (سبحان الله) .یہ کوشش سمندر کے سامنے ایک معمولی قطرے سے بهی کم ہے. مگر قطرہ سمندر میں ملا دیا جائے تو وہ قطرہ نہیں رہتا..الله تعالى سے عاجزی سے التجا ہے وہ قطرے کو سمندر بنا کر شرف قبولیت بخشے آمین اللهم أنت ربی لک الحمد کما ینبغی لجلال وجهك ولعظیم سلطانك و صل الله علی النبی الکریم و سلام علی المرسلین.)
اللهم ارحمنا بالقرآن الکریم واجعلہ لنا إماما و نورا و هدی و رحمه اللهم ذکر نا منه ما نسینا وعلمنا منه ما جهلنا وارزقنا تلاوته آنآاللیل وآطراف النهار واجعله لنا حجة ولاتجعله حجة علینا ..اللهم تقبل منا ختم القرآن وتجاوز عنا ما کان فی تلاوته من الخطأ والنسيان .
ربنا آتنا في الدنیا حسنه و فی الآخرة حسنہ وقنا عزاب النار اللهم انک عفو کریم تحب العفو فاعف عنا اللهم اجرنا من النار آمین.
آپ سب کی محبت کے ساته اس مجلس میں شرکت پہ شکرگزار ہوں .😊🌹.. جزاکم الله خیر دعاؤں میں یاد رکهئے گا.
بشری تسنیم