سورہ الرحمن ، الواقعہ، الحدید کا آئینہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

سورہ الرحمن 55
مکہ مکرمہ کے ابتدائی دور میں نازل ہوئ. یہ واحد سورت ہے جس میں انسان اور جنات کو ایک ساته مخاطب کیا گیا ہے اور الله سبحانه وتعالى نے اپنی نعمتیں،کمالات کا زکر کیا ہے. جواب دہی کا احساس دلایا گیا ہے.دونوں مخلوق کو اخروی انعامات اور جنت کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے.نظام کائنات عدل پہ قائم ہے سرکشی کرکے اس کا توازن خراب نہ کرو. ہر نعمت اور احسان کا زکر کرکے سوال کیا گیا ہے” فبای آلآء ربکما تکذبان.” ہمارا جواب ہے "لابشئ من نعمتک ربنا لا نکذب فلک الحمد ”
***************
بسم اللہ الرحمن الرحیم

سورہ الواقعہ 56
مکہ مکرمہ کے ابتدائی دور میں نازل ہوئی.
آخرت توحید اور قرآن کے بارے میں شبہات کی تردید ہے. موت آتی ہے تو انسان کی بے بسی دکهائی گئ ہے. اسی طرح جب محاسبہ ہوگا اور سزا و جزا کا عمل شروع ہوگا تو انسان بے بس ہوں گے. اس وقت انسان تین طبقات میں تقسیم ہو جائیں گے. سابقون الاولین. عام صالحین اور آخرت کے منکر کفر وشرک اور گناہ کبیرہ پہ جمے رہنے والے. .سابقون الاولون مقرب لوگ ہوں گے..اللهم اجعلنا منهم آمین
**********

سورہ الحدید 57

بسم اللہ الرحمن الرحیم
جنگ أحد اورصلح حدیبیہ کے درمیانی عرصہ میں نازل ہوئی. .انفاق فی سبیل اللہ کی اہمیت اور تلقین ہے. ایمان کا اعتبار زبانی جمع خرچ پہ نہیں بلکہ ایثار قربانی اور اخلاص اس کی روح ہے.وہی مال باقی رہنے والا ہے جو الله کی راه میں لگایا. قربانیوں کی قدروقیمت بڑه جاتی ہے جب وہ بروقت ہوں .فتح سےپہلے جانفشانی کا اجر زیادہ ہے.آخرت میں انہی کو نور عطا کیا جائےگا جو ریاء کے بغیر مال خرچ کریں گے. دنیا کی زندگی ایک کهیل تماشا کی طرح ہے چند گهڑی کا عیش اس کو تج کر آخرت کا دائمی آرام لیا جاسکتا ہے. انسان کو جوبهی راحت مصیبت آتی ہے پہلے سے لکهے فیصلہ کےمطابق آتی ہے .اس سورت میں رہبانیت کی ممانعت کی گئ ہے.الله تعالی نے حق قائم کرنے اور باطل کا سر نیچا کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کرنے کی ہدایات دیں اور طاقت کے لئے لوہا نازل فرمایا. الله نے اسباب مہیا کیے اب وہ دیکهنا چاہتا ہے کون الله کے دین کی سربلندی کے لئے اٹھ کهڑا ہوتا ہے. الله تعالی کسی کا محتاج نہیں وہ تو ایمان والوں کے درجے بلند کرنا چاہتا ہے.
اللهم إنا نسئلک الثبات في الایمان عزیمة الرشد شکر نعمتک و حسن عبادتک آمین
بشری تسنیم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s