سورہ الحجر کا آئینہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
سورہ الحجر 15
مکہ مکرمہ میں نبی اکرم صل اللہ علیہ و سلم کو تبلیغ کرتے ایک  مدت گزر گئی تهی مخاطب قوم کی ہٹ دهرمی، استہزاء ظلم و ستم انتہا کو پہنچ گیا تها. اور عزاب کی دهمکی کے پورا نہ ہونے پہ اوربهی زیادہ نڈر ہوئے جاتے تهے. ان کویہ بتایا گیا ہے کہ کافی زیادہ مہلت دینا  اس رب کریم کا شعار ہے .تاکہ نصیحت، انزار ،سزاکا خوف اور جزا کی خوشخبری سے  حجت پوری  ہو جائے. .
ا س سورت میں بهی کائنات میں پهیلی نشانیوں سے توحید کی طرف  دعوت  دی گئ ہے اس علیم و حکیم ہستی نے سارا  نظام مرتب کر  دیا ہے اور وہ رب العلمین ہر لمحہ اس کی نگرانی بهی کر رہا ہے.. قصہ آدم و ابلیس میں سبق ہے انسان  کے لئے کہ غلطی پہ شرمندگی اور توبہ وانابت ہی اصل میں بندے کی خوبی ہے.غلطی کو تسلیم نہ کرنا گهمنڈ اور تکبر شیطانی صفت ہے..
الله تعالى نے جس طرح شیطان کو قیامت تک کے لئے  مہلت  دے رکهی ہے اسی طرح نافرمانوں، باغیوں اور سر کشوں کی مہلت کا ایک وقت مقرر ہوتا ہے جب وہ وقت  ختم ہو جاتا ہے تو پهر ایک لمحے کی مہلت  نہیں ملتی..
ونزعنا ما فی صدورهم من غل
آیت47 میں  انسانی نفسیات اور انسانی کمزوری کی طرف اشارہ  ہے کہ انسان اپنے ساته رہنے  بسنے والوں کے ساته ہمیشہ ایک جیسے جزبات کے ساته نہیں رہ سکتا لوگ  ایک دوسرے کو مزاجوں کے اختلاف کی بنا ء پہ آزار  پہنچاتے ہیں رنجشیں ہوتی ہیں تو دور  بهی  ہوجاتی ہیں لیکن کچھ معاملات میں ایک دوسرے  کی غلط فہمیاں بد گمانیاں دور نہیں ہوتیں.،وہ رب العزت جو دلوں  کے حال سے واقف ہے اور  جو زرہ برابر کسی پہ ظلم  نہ  کرے گا، اس دن سب کے دل ایک دوسرے  کے لئے  صاف  کردے گا.جب دل مطمئن نہ  ہو رہے ہوں تو معاشرے کی بهلائی اور اپنی عاقبت کی خیر  اسی میں ہے جس قدر ممکن ہو اپنا دل کشادہ رکها جائے دوسرے کو گنجائش دی جائے  اور لازم ہےکہ حقوق العباد کی ادائگی سے غفلت نہ برتی جائے اسلئے کہ رب کی رضا  اسی میں ہے .
وہ   اعمال بد جن پہ  الله تعالى کا عزاب  لاگو ہو کر رہتا ہے ،ان کو کسی قوم میں قانونی حیثیت حاصل ہو جائے تو اس قوم کی مہلت کب ختم ہو جائے  کوئی نہیں جانتا. اور الله کا شعار یہ بهی ہے کہ مومنوں کو اس بستی  سے نکل جانے کی مہلت  دیتا ہے..
اخلاقی طور پہ  دیوالیہ لوگوں کو  تبلیغ کرتے  ہوئے جو تکالیف آتی  ہیں اس کا علاج یہ ہے کہ”اپنے رب کی حمد  کے ساته  اس کی  تسبیح کرو، اس کے حضور سجدہ  کرو اور آخری گهڑی  تک اپنے رب کی بندگی  کرتے  رہو جس کا آنا برحق  ہے”(99)
سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم
سبحان الله وبحمده عدد خلقہ ورضانفسہ وزنة عرشہ ومداد کلمتہ
طالب دعا بشری تسنیم
http://www.bushratasneem.wordpress.com

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s