رسول اللہ ﷺ کا یہ فرمان مروی ہےکہ"کوئی شخص اپنے مہمان کے لیے ایسا تکلف نہ کرے جس کی وہ استطاعت نہیں رکهتا۔"
زمرہ: چالیس احادیث
حدیث نمبر 22
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا "اپنے آپ کو ہر اس معاملے سے بچا کر رکهو جس کی وجہ سے بعد میں معذرت کرنی پڑے۔"
حدیث نمبر 21
مسند احمد 191/1 میں مستند حدیث کے مطابق حضورﷺ نے ارشاد فرمایا : "جب عورت پانچ وقت کی نماز ادا کرے، رمضان کے روزے رکهے، اپنے خاوند کی اطاعت گزاری کرے، اپنی شرم گاہ کی حفاظت کرے، تو اسے کہا جائےگا کہ جنت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہو جائے۔"
حدیث نمبر 20
سیدنا ابن عباس (رض)سے رسول الله صلى الله عليه وسلم کا یہ ارشاد مروی ہے " اے قریشی جوانو، تم لوگ زنا کا ارتکاب نہ کرنا جو لوگ عفت و پاکدامنی کے ساتھ جوانی گزاریں گے وہ جنت کے مستحق ہوں گے۔"
حدیث نمبر 19
جو الله اور اس کے رسول پہ ایمان رکھتا ہے اسے چاہئے کہ بھلی بات کہے یا خاموش رہے۔
حدیث نمبر 18
دعا مومن کا ہتھیار، دین کا ستون اور سب آسمانوں و زمین کا نور ہے۔
حدیث نمبر 16
الله تعالی نے کوئی مرض ایسا پیدا نہیں کیا جس کی شفا نہ اتاری ہو۔
حدیث نمبر 15
بندہ تقوی والوں میں شامل نہیں ہوسکتا جب تک وہ ان (چیزوں، کاموں، مال) کو نہ چھوڑ دے جن میں بظاہر کوئی حرج نہیں لگتا۔