بسم اللہ الرحمن الرحیم
سورہ النبا 78
قیامت اور آخرت کا یقینی آنا بیان ہواہے.آخری سورتوں میں شرک کی نفی توحید کے دلائل رسالت پہ یقین اور فکر آخرت کے مضمون ہیں .الله کی عدالت کا نقشہ کهینچا گیا ہے جب کوئی بلا اجازت زبان نہیں کهول سکے گا.سفارش کون کرے کس کی کرے یہ سب الله کی اپنی مرضی پہ موقوف ہوگا.
***********
سورہ النازعات. 79
بسم الله الرحمن الرحيم
. موت کی حقیقت بتائ گئ ہے.فرشتے الله کے اذن کے منتظر رہتے ہیں.حیات بعد الموت کے دلائل دئے گئے ہیں. قیامت کے وقت کا تعین پوچهنے والے اس کا سامنا کرنے کی تیاری کریں اس کا معین وقت کا علم صرف الله تعالى کو ہے.
************
سورہ عبس 80
بسم اللہ الرحمن الرحیم
تبلیغ و دعوت کا صحیح طریقہ بتایا گیا ہے کہ جو اپنے شوق سےعلم حاصل کرنے آئے اس کو نظر انداز نہ کریں.اسلامی دعوت کے نقطہ نظر سے ہر وہ انسان اہمیت رکهتا ہےجو طالب حق ہو.
**************
سورہ التکویر 81
بسم اللہ الرحمن الرحیم.
.قیامت برپا ہوگی تو سارا نظام کائنات بکهر جائے گا. اورمحمد صل اللہ علیہ و سلم جو کچه پیش کر رہے ہیں وہ شیطان کا ڈالا ہوا وسوسہ نہیں.بزرگ عالی مقام امانتدار فرشتے نے پیغام دیا ہے.تم اس سے منہ موڑ کر کہاں جا رہے ہو؟ ********سورہ الانفطار 82 بسم اللہ الرحمن الرحیم .قیامت کا نقشہ کهینچا گیا ہے.اور رب کریم کے بارے میں انسان کو کیسا رویہ رکهنا چاہئے جس نے انسان کو پیدا کیا نک سک سے درست کیا.بدکار لوگ جہنم میں جائیں گے آورنیک لوگ مزے میں ہوں گے. .
**********
سورہ المطففین 83
بسم اللہ الرحمن الرحیم. آخرت کے دلائل دئے گئے ہیں . اخلاق کا تعلق عقیدہ آخرت سے جڑا ہے.آج جو کفار مومنوں کی تحقیر کر رہے ہیں قیامت کے روز ان کی تحقیر ہو رہی ہوگی. .
*****
سورہ الانشقاق 82
بسم الله الرحمن الرحيم. قیامت کی کیفیت بتائ گئ ہےکہ زمین سارے راز اگل دےگی. اور انسان دنیا میں آتے ہی واپسی کا سفر شروع کر دیتا ہے.اور وہ اپنے رب کے سامنے جواب دینے کو حاضر ہو جائے گا.****سورہ البروج 85 بسم اللہ الرحمن الرحیم حق کے خلاف ظالم اور حق پہ ڈٹے ہوئے مومنوں کا ذکر ہے.ایک کے لئے عزاب اور دوسرے کے لئے فوز کبیر ہے.جو بهی ظالم ہوگا اس پہ لعنت ہوگی.اس .لئے کہ الله کی پکڑ بہت سخت ہے .
*******
سورہ الطارق 84
بسم اللہ الرحمن الرحیم
. انسان کو مرنے کے بعد الله کے سامنے حاضر ہونا ہے.قرآن ایک قول فیصل ہے.انسان کو اس کی پیدائش کی طرف توجہ دلائی گئ ہے. کائنات کا نظام چلانا کوئی کهیل نہیں ہے..
******
سورہ الاعلی 87
بسم اللہ الرحمن الرحیم.
اس کے بهی تین موضوع ہیں توحید رسالت آخرت. .نبی اکرم صل اللہ علیہ و سلم کو بتایا جا رہا ہےکہ نصیحت اس کو کرو جو نصیحت سننے اور قبول کرنے کو تیا ر ہو..جو تیار نہ ہو اس کے پیچھے نہ پڑا جائے. فلاح صرف ان کو ملتی ہے.جوعقائد اخلاق اور اعمال کی پاکیزگی اختیار کریں.
********
سورہ الغاشية 88
بسم الله الرحمن الرحيم.
.عرب کے ماحول کو سامنے رکهتے ہوئے لوگوں کو غوروفکر پہ ابهارا جا رہا ہے. جنت کی نعمتیں اور جہنم کی مشقتیں بیان ہو رہی ہیں..********
سورہ الفجر 89
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جزا و سزا کا اثبات اس حکیمانہ نظام سے ہورہا ہے. جس کے مشاہدات روزانہ کرتے ہو. فسادی قوموں کے انجام سے عبرت دلائی گئ ہے.مال و دولت کے حریص کو ملامت کی گئ ہے.حق کو پورے اطمینان سے قبول کرنے والے اپنے رب کے انعامات سے راضی ہوں گے اور رب ان کی کارکردگی سے راضی ہوگا. ان کو اپنے پسندیدہ بندوں میں شامل کرلے گا.اور جنت میں داخل کرے گا ..اللهم اجعلنا منهم ..اللهم آثرنا و لا تؤثر علینا و أرضنا عنک وارض عنا وادخلنا فی عبادک الصالحین اللهم إنک عفوا کریم تحب العفو فاعف عنا اللهم اجرنا من النار آمین
بشری تسنیم