سورہ المزمل 73.
بسم الله الرحمن الرحيم
پہلا حصہ مکی دوسرا مدنی ہے.نبوت و دعوت الی الله کی زمہ داری کو اٹها نے کے لئے جو روحانی قوت چاہئے وہ راتوں کو اٹه کر عبادت کرنے سے ملتی ہے.مخالفین کی پرواہ کئے بغیر صبر سے اپنا کام کئے جائیں.کفار کو فرعون کے انجام سے ڈرایا گیا ہے. نماز. زکوة انفاق فی سبیل الله استغفار کا حکم ہے.
********
سورہ المدثر 74
بسم اللہ الرحمن الرحیم .
..پہلی آیات دوسری بار کی وحی ہیں .آخری آیات اس وقت کی ہیں جب علانیہ تبلیغ شروع ہو گئ تهی. اس سورت میں ان کا زکر ہے جو قدآن کی حقانیت اس کی تاثیر کو دل میں تسلیم کرتے تهے مگر ایمان نہیں لاتے تهے اپنی خاندانی انا آڑے آتی تهی. انکو عزاب ہوگا. دوزخ کی ہولناکیوں کا زکر ہے الله سبحانه و تعالى أن کو معاف کر دیتا ہے.جو الله کا تقوی اختیار کرتے ہیں
*******
سورہ القیامۃ 75
بسم اللہ الرحمن الرحیم
.ابتدائ زمانہ کی سورت ہے.اخلاقی تعلیمات بنیادی عقائداور اہل مکہ کو ان کی گمراہیوں پہ آگاہ کیا گیا ہے.منکرین آخرت کو مضبوط دلائل کے ساته جواب دیا گیا ہے . نفس انسانی کی تین قسموں کا زکر کیا گیا ہے . نفس امارہ برائیوں پہ اکسانے والا. نفس لوامہ جو برائ سے روکتا ہے نفس مطمئنہ جو صحیح راہ پہ مطمئن ہوتا ہے.نفس مطمئنہ وہ ہے جو زندگی میں اپنے رب سے ہر حال میں راضی رہتا تها اور موت کے بعد رب اس سے راضی ہوگا.
****
76 سورہ الانسان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مکی سورت ہے . انسان کی حقیقت سے آگاہ کیا گیا ہےکہ وہ کس طرح پیدا ہوا اس طرح کی شاندار ہوش گوش والی مخلوق کو کفر اور شکر کا انتخاب کرنے کے امتحان میں ڈالا گیا ہے. امتحان میں پاس ہونے کا طریقہ بهی بتایا گیا ہے.فیل کرنے والے کرتوت بهی بتا دئے ہیں.اب جس کا جی چاہے نصیحت حاصل کرے. **********
سورہ المرسلات 77
بسم الله الرحمن الرحيم
مکہ کے ابتدائ دور میں نازل ہوئی. اس کا موضوع قیامت اور آخرت ہے . قیامت کا مطالبہ کرنے والے جو اس کو مزاق سمجه رہے ہیں اس دن ان کی سٹی گم ہو جائے گی. انسان جس طرح دنیا میں ظلم کرتا یا سہتا ہے عقل تقاضا کرتی ہے کہ کوئی منصف ہو جو برائی اچها ئی کا پورا بدلہ دے سکے. پہلے ہواؤں کی قسم کهائی گئ ہے کہ ان پہ تمہارا کوئ اختیار نہیں.ان کے چلنے سے ہی تم اپنے معبود کی وحدانیت تک پہنچ سکتے ہو..قیامت کو جهٹلانے والوں کے لئے بربادی ہوگی.ویل یومئذ للمکذبین..
نشهد أن وعدک حق و لقآءک حق واساعه آتيةلا ريب فیها وانک تبعث من فی القبور. اللهم إنا نسئلک الرضا بعد القضاء وبرد العیش بعد الموت..اللهم انک عفو کریم تحب العفو فاعف عنا آمین
بشری تسنیم