– سورہ الملک 67.
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مکہ مکرمہ کے ابتدائی دور میں نازل ہوئ. اسلام کی بنیادی تعلیمات مقصد بعثت کو پیش کرتی ہے.ساری کائنات کےمالک کی طرف سے انسا نوں کو زندگی اور موت دینے کا مقصدصرف یہ دیکهنے کے لئےہے کہ کون زیادہ اچهے کام کر تا ہے.. اچهےبننے کی تعلیم کے لئےنبی اتارے.الله تعالى انسان کے ہر پہلو کے بهید سےواقف ہے.اس کی عنایات ہرسو پهیلی ہیں. وہ چاہے تو سب کچه ختم کردے. کوئ نہیں جو یہ نعمتیں واپس لاسکے.
*****************
سورہ القلم 68.
بسم الله الرحمن الرحيم.
مخالفین کے اعتراضات کے جواب دئے ہیں نبی مجنون نہیں ہے اخلاق عالیہ پہ فائز ہے. باغ والوں کے قصہ سے اخلاق حسنہ کی تعلیم دی گئ ہے. مخالفین کو تنبیہ اور نبی کریم صلعم کو صبرو استقامت کی تلقین کی گئ ہے.
***********************
سورہ الحآقہ 69
بسم اللہ الرحمن الرحیم.
مکہ مکرمہ کے ابتدائی دور میں نازل ہوئ . آخرت کے دلائل ہیں ، قرآن حکیم الله کا نازل کردہ ہے.اورمحمد صل الله عليه وسلم بر حق نبی ہے جو نہ شاعر ہے نہ کاہن..سب انسانوں نے رب کی عدالت میں حاضر ہونا ہے.پهر جزا وسزا کا فیصلہ ہوگا *******************
سورہ المعارج 70
مکہ مکرمہ کے ابتدائی دور میں نازل ہوئ. کفار کو تنبیہ اور نصیحت ہے جو قیامت،آخرت جنت دوزخ کا مزاق اڑاتے تهے. قیامت کےمطالبے کرتے تهے . داعی کو صبر کرنے کی تلقین ہے . قیامت کا نقشہ بیان کیا گیا ہے.جب انسان عزاب سے بچنے کے لئے سب رشتے مال ودولت دینےکو تیار ہو جائےگا. بخیل کو ملامت کی گئ ہے . عزت کے ساته جنت میں جانے والے تو نمازی. سخی.امانتدار عزت آبرو کی حفاظت کرنے والے سچے گواہ ہوں گے. .
***********************
سورہ نوح 71
بسم اللہ الرحمن الرحیم. .
کفار کی طرف سے مخالفت میں شدت آگئ تهی. سیدنا نوح کی سیرت نمونے کے طور پیشی گئ ہے.اور کفار کو تنبیہ ہے کہ قوم نوح کا انجام تمہارا بهی ہو سکتا ہے . اپنے رب کی طرف پلٹ آؤ .اپنے گناہوں کی معافی طلب کرو تو وہ نعمتوں کی فراوانی کردے گا.
**********************
سورہ الجن 72
بسم اللہ الرحمن الرحیم
. نبوت کے ابتدائ دور میں نازل ہوئ. جنوں کے ایک گروہ کا قرآن حکیم کی تلاوت سننے اور ایمان لانے کا زکر ہے. توحید کی دعوت ہے عزاب کا ڈراوا. حق کی سربلندی کی یقین دہانی ہے ..غیب کا علم سوائے اللہ کے کسی کو نہیں ہے مگر جوعلم الله اپنے رسول کو دینا چاہے..
اللهم إنا نعوذبک بعزتک لاإله إلا أنت أن تضلنا أنت الحی الذی لا یموت والجن والإنس یموتون.
اللهم انک عفو کریم تحب العفو فاعف عنا آمین بشری تسنیم