سورہ النور کا آئینہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
سورہ النور 24
غزوہ بن المطلق کےبعد 6ہجری کے نصف آخرمیں ناز ل ہوئ. اس سورہ میں  معاشرے کے اس طبقہ کے لوگوں کا زکر ہے جو دوسرے  کی خوبیاں اور اپنی  کمزوریاں صریح طور پہ  دیکه لیتے  ہیں.اور یہ بهی  جان لیتے ہیں کہ دوسرے کی خوبیاں اسے بڑها رہی ہیں اور ان کی اپنی کمزوریاں  انہیں گرا رہی ہیں تو انہیں یہ فکر  نہیں ہوتی کہ اپنی  کمزوریاں دور کریں بلکہ  وہ اس فکر میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ جس طرح بهی ہوسکے  دوسرے کے اندر بهی اپنےجیسی برائیاں پیدا کر دیں.ایسا نہ ہو سکے تو کم از کم اس کے اوپر گندگی ڈالیں تاکہ دوسرے کی خوبیاں بے داغ نظر نہ آئیں.یہی زہنیت مدینہ کے  منافقوں  نے دکهائی. واقعہ افک اس کا بہت بڑا  ثبوت  ہے..الله تعالى نے ان کی شر انگیزیاں ان کے منہ پہ  دے ماریں. . ایسے فتنوں کے سدباب کے لئے معاشرتی قوانین کو قبول کرنے پہ زہن آمادہ ہو گئے .
آیت32 اور 33 میں عورتوں کو وقار و عزت کی پہچان کے لئے گهروں میں ٹکنے اور مردوں سے بات چیت  کے طور طریقے بتائے گئے ہیں.
غیر مردوں کا گهروں میں بلا اجازت داخلہ  ممنوع  ہوامحرم اور غیر محرم رشتہ دار میں فرق قائم کیا گیا.
مسلمان  عورتوں کو گهر سے باہر جانے کے آداب سکهائے گئے. گهروں کے اندر اسلامی معاشرت سکهائی گئ. ان سارے آداب حدود و قیود کے باوجود کوئ زنا  کا ارتکاب کرتا ہے تو اس کو فوجداری جرم قرار دے کر اس کی سزا مقرر  کی گئ .زندگی سب سے بڑی نعمت ہے،  شادی شدہ افراد یہ جرم کریں تو ان کی سزا رجم ہے. بیوی پہ بدکاری کی تہمت پہ لعان کا قاعدہ  مقرر  کیا گیا  پاکدامن معصوم عورتوں پہ تہمت لگانے والوں کے لئے دنیا آخرت میں لعنت اور عزاب عظیم کی  سزا  ہے(آیت33)
فحش بے ہودہ باتیں خبریں افواہیں  پهیلانے والوں پہ بهی  لعنت کی گئ ہے.آیت 26 میں ایک اصولی بات سمجهائ گئ ہے کہ  خبیث کا جوڑ خبیث اور پاکیزہ لوگ پاکیزہ لوگوں  سے ہی طبعی مناسبت  رکهتے  ہیں. ایک  نبی  کے گهر والوں پہ انگلی  اٹها نے والے اپنی اخلاقی حیثیت ظاہر کررہے  ہیں .کسی پہ تہمت کی سزا 80 کوڑے مقرر کی گئ . شیطان معاشرے میں بے حیائی  اورشہوانی ماحول پیدا کرنا چاہتا ہے اس کے سدباب کے لئے   ایک مکمل اسلامی معاشرت کے اصول وضع کر دئے گئے  ہیں. ..اس سورت کی تعلیم  گهروں میں ہر فرد کو اور تعلیمی اداروں میں باقاعدہ  دینا ملی  فریضہ ہے.
اللهم جنبنا الفواحش ما ظهر منها وما بطن. .اللهم إنا نسئلک الصحة والعفة والامانه و حسن الخلق والرضا بالقدر. آمین

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s