سورہ المؤمنون کا آئینہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
سورہ المؤمنون 23
یہ سورت مکہ میں قحط کی شدت  کے زمانے میں نازل ہوئ .جو  متوسط دور  تها
اس سورت کا مرکزی مضمون رسول کی اطاعت کی طرف بلانا ہے.سورت کا آغاز  ہی اس بات سے ہوتا ہے کہ جو نبی کی اطاعت کرتا ہے اس میں یہ اوصاف پیدا ہو جاتے ہیں وہی فلاح کے مستحق  ہیں اور  وہی جنت الفردوس  کے وارث ہوں گے..وہ اوصاف یہ ہیں
ایمان لانے کے بعد نماز میں خشوع اختیار  کرتے  ہیں ہر قسم کی لغویات سے  دور رہتے ہیں،اپنے نفس کا تزکیہ اور احتساب  ان کا معمول ہوتا ہے،اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں.سوائے بیویوں اور لونڈیوں کے،جو اس کے علاوہ کچھ اور  چاہیں وہ زیادتی کرنے والے  ہیں،اپنی امانتوں اور عهد و پیمان کا پاس رکهتے ہیں ، ہرنماز کے سارے  ظاہری و باطنی آداب کا خیال رکهتے ہوئے نماز کی  حفاظت  کرتے ہیں.جنت کا سب سے  اعلیٰ مقام پانے کا یہی طریقہ ہے.
اس کے بعد انسان کی پیدا ئش،زمین وآسمان کی تخلیق نباتات و حیوانات کی زندگی اور دوسرے آثار کائنات کی طرف متوجہ  کیا گیا ہے.
ہر زمانے میں لوگوں نے نبی پہ شک شبہ کا اظہار کیا جنہوں نےمخالفت پہ اصرار کیا آخرکار تباہ ہوکر  رہے. ہر نبی ایک ہی پیغام لے کر آیا  یہی بات  الله کے ایک ہونے کی دلیل ہے.یہ واضح کیا گیا ہے کہ دنیاوی خوشحالی جاہ و اقتدار آل اولاد جاہ وحشم کی فراوانی راہ راست پہ ہونے یا الله کی نظر میں پسندیدہ ہونے کی دلیل نہیں ہے..
مکہ  والوں کو بتایا گیا ہے کہ یہ قحط ایک تنبیہ  ہے کہ رآه راست پہ آجاو.کائنات کے آثار پہ غور کرنے کی دعوت  دی گئ ہے.داعی کے لئے لازمی  ہدایت ہے کہ مخالفین کیسا ہی برا رویہ رکهیں مدافعت میں بہترین طرز عمل اختیار کیا جائے شیطان  برائی کا جواب برائی سے دینے پہ اکسانے میں کامیاب  نہ ہونے پائے.انسان کے شعور کو جگایا جارہا ہے
"کیا تم نے یہ سمجه رکها ہے کہ ہم نے تمہیں فضول بے مقصد پیدا کیا ہے اور تم نے ہماری طرف  پلٹ کے نہیں آنا؟؟”115
ہماری زندگی کن کاموں اور مشاغل میں گزری جا رہی  ہے؟ہماری ترجیحات کیا ہیں؟
رب اعوذبک من همزات الشیطان و اعوذبک رب أن یحضرون.
وقل رب اغفر وارحم وانت خیر  الراحمین آمین
طالب دعا بشری تسنیم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s