سورہ غافر ،  سورہ فصلت کا آئینہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

” سورہ غافر  (المؤمن )40

سورہ الزمر کے بعد نازل ہوئ . سیدنا محمد صلی الله عليه وسلم کے خلاف قتل کی سازش کے جواب میں ایک مومن کا قصہ سنایا گیا ہے جو  آل فرعون سے  تها(. 23 تا 55)اس طرح تین گروہوں کو سبق دئے گئے ہیں. مشرکین مکہ کو فرعون کے  انجام سے خبردار کیا گیا ہے. مومنین کوالله پہ بهروسہ کی تلقین  کی گئ ہے. تیسرے وہ لوگ جو حق کو پہچان گئے تهے لیکن  خاموشی سے حق و باطل کا تماشا دیکھ رہے تھے. إن کے ضمیر کو جگایا جا رہا ہے.

کفار سب دلائل دیکه اور سن کر  بهی ہوس اقتدار اور ہوائے نفس و أنا پرستی کی وجہ سے شرک  سے باز نہیں آرہے تهے. اسی سلسلے میں کفار کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر الله کے مقابلے میں آؤ گے تو پچھلی قوموں کی طرح برباد ہو جاؤ گے. جب عزاب آیا تو نہ معزرت کا آئے گی نہ ہی پچهتانے کا کوئی فائدہ ہوگا.

الله سبحانه وتعالى نے اپنے بندوں کو مخاطب کرتا ہے کہ مجهے پکارو دعائیں کرو میں تمہاری دعائیں قبول کروں گا یہاں دعا کو عبادت کہا گیا  ہے اور ان مغرور گهمنڈی لوگوں کو ذلیل وخوار کرکے جہنم میں داخل کرنے کی وعید سنائ گئ ہے.جو اپنے رب سے نہیں مانگتے (آیت60)

اللهم إنا نسئلک من فضلك و رحمتک فإنه لا یملکها إلا أنت .اللهم انک عفو کریم تحب العفو فاعف عنا اللهم اجرنا من النار آمین

**********************************

بسم اللہ الرحمن الرحیم. سورہ فصلت (حم السجدہ) 41

سیدنا عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ کے ایمان لانے سے پہلے نازل ہوئی. قرآن حکیم اور حضورﷺ ک خلاف پروپیگنڈہ اپنے زوروں پہ تها اور نبی اکرم صل اللہ علیہ و سلم پہ الزام لگاتے تهے کہ  اقتدار  اور مال و دولت کا حصول  چاہتا ہے. جب بهی قرآن کی آیات سنانے کی کوشش کی جاتی تو  شوروغل کرتے تاکہ قرآن کی آواز کانوں میں نہ جائے.مگر الله کے ایک ہونے قرآن کے حق  ہونے اور  رسول اللہ کے سچا ہونے کو ان کی چالیں جهٹلا نہیں سکتیں. .یہ نہیں مانیں گے تو عزاب کے مستحق ہوں گے.

اہل ایمان داعی کو تلقین کی گئ ہے کہ شدید مزاحمت. دشمنی اور اپنی بے بسی دیکه کر ہمت نہ ہارو الله تمہارے ساته ہے فرشتے تمہار ی مددگار ہیں ..جو اپنے ایمان پہ استقامت دکهاتاہے.الله اس کے اوپر  سکینت نازل کرتا ہے. مخالفت کے پہاڑ بهی سامنے ہوں تو  داعی کو اخلاق حسنہ کی ہدایت ہے. جانی دشمن بهی اس طرح جگری دوست بن جاتا ہے.داعی کو  برائی کا بدلہ اچها ئی بلکہ بہترین اچهائ سے دینے کی تلقین کی گئ ہے. ہر مومن داعی ہے.

"اور یہ مقام حاصل نہیں ہوتا مگر ان لوگوں کو جو بڑے نصیبے والے ہیں.(  اس مقام کو پانے کے دوران) آگر شیطان کی طرف سے اکساہٹ محسوس کرو تو الله کی پناہ مانگ لو بے شک وہ سننے والا جاننے والا ہے (36)

الله کی نظر  میں وہی اعلی مقام رکهتے ہیں جو  اخلاق میں بہترین ہیں. ہم روزانہ آئینے میں اپنی صورت دیکهتے ہیں.آج سے قرآن کے آئینے میں  اپنی سیرت بهی دیکهی جائے،

یہ راز کسی کو نہیں معلوم  کہ مؤمن

قاری نظر آتا ہے حقیقت میں ہے قرآن

اللهم ارحمنا بالقرآن الكريم واجعلہ  لنا إماما و نورا و هدی و رحمه. اللهم انک عفو کریم تحب العفو فاعف عنا اللهم اجرنا من النار  آمین

طالب دعا بشری تسنیم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s