بسم الله الرحمن الرحيم
سورہ الانبیاء 21
مکہ مکرمہ کے دور وسط میں نازل ہوئی.
مشرکین مکہ کو دعوتِ توحید اور عقدہ آخرت پہ جو شکوک و شبہات اور اعتراضات تهے ان کا جواب دیا گیا ہے..اور یہ غلط فہمی دور کی گئ ہے کہ انسان کبهی الله کا رسول نہیں ہو سکتا. زندگی کو کهیل تماشہ سمجهنا اور حساب کتاب سزا و جزا سے غافل ہونا شرک کے خلاف اور توحید کے حق میں مختصر مگر وزنی اور دلنشیں دلائل دئے گئے ہیں..اور یہ اس خیال کی تردید کی گئ ہے کہ اگر توحید اور عقیدہ آخرت درست ہوتا تو نبی کو جهٹلانے پر عزاب کی دهمکی پوری ہو جانی چاہئے تهی. .کفار کے آس خیال کو دلائل ،نصیحت سے سمجهایا گیا ہے. .
انبیاء کی سیرت کے اہم واقعات کی مثالیں دی گئ ہیں سارے پیغمبر انسان ہی تهے اور انسان ہونا ہی عقل سے قریب ہے نہ کہ انسانوں میں غیر انسان. سارے انبیاء پہ مصائب آئے.مخالفتیں ہوئیں مگر الله نے ہر نبی کو اپنی نصرت سے نوازا.
الله تعالی نے بزور اس بات کو بیان کیا ہے کہ انسان کی نجات اسلام کی پیروی میں ہے.الله کی یہ عظیم رحمت ہےکہ اس نے اپنے بندوں کی ہدایت کے لئے محمد صلی الله عليه وسلم کو رحمت للعالمین بنا کر بهیجا ہے..سیدنا نوح ابراہیم، لوط، اسحاق، یعقوب ،داؤد، سلیمان، ایوب علیهم السلام کا زکر ہے کہ الله کے چنیدہ انسان تهے. مصائب میں صبر واستقامت سے رہے الله نے ابراہیم علیہ السلام کے لئے آگ گلزار کردی داؤد اور سلیمان کو عظیم الشان حکومت عطا کی اسماعیل ادریس ذولکفل ایوب علیهم السلام کے بارے میں فرمایا یہ سب صابر لوگ تهے اس لئے ہم نے ان کو اپنی رحمت میں داخل کیا(آیت86 )
جب یونس علیہ السلام نے پکارا تو ہم نے اس کو غم سے نجا ت دی زکریا کو یحییٰ جیسا بیٹا دیا. ان سارے انبیاء کی صفت یہ تهی کہ "وہ لوگ نیکی کے کاموں میں دوڑ دهوپ کرتے تهے اور ہمیں رغبت اور خوف کے ساته پکارتے تهے اور ہمارے سامنے خشوع خضوع سے سر جهکائے رہتے تهے.90.
اس سورت میں ہر نبی کی خاص دعاہے.جس کو جن حالات کا سامنا ہو وہ اس کو زندگی کا حصہ بنا لے
آخرت میں انبیاء کا ساتهی بننا ہم سب کی تمنا ہے تو پهر ان کی آزمائشوں کو دیکهیں اور صبر ورضا کا پیمانہ دیکهیں مال،اولاد اقتدار کانہ ہونا اور حاصل ہونا دونوں ہی امتحان ہیں.ہم اس وقت کس امتحان میں ہیں اور اپنا پرچہ کیسا حل کر رہے ہیں؟ پرچے کا وقت کب ختم ہوجائے کوئی نہیں جانتا.سورت کی پہلی آیت ہی خواب غفلت سے جگا رہی ہے
حساب کا وقت قریب آن لگا ہے اور لوگ ہیں کہ غفلت میں پڑے ہیں. …..دل کهیل کود میں مست اور کسی اور ہی فکروں میں ڈوبے ہوئے ہیں…
لا اله الا انت سبحانك انا کنا من الظالمين
اللهم توفنا مسلمین و الحقنا بالصالحين ومرافقت الانبیاء غیرخزایا ولا مفتونین. .آمین