السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
دنیا کے امتحان گاہ میں آج کا پرچہ حل کرنے کے لئے صلاحیتوں کا سلامت ہونا مبارک ہو
الله رب العزت نے صلاحیتوں کی تقسیم کے حوالے سے ہی ہر بندے سے محاسبہ کرنا ہے..اللہ تعالیٰ کسی غریب فقیر سے مال و دولت کا محاسبہ اس طرح نہیں کرے گا جیسے کہ ایک مالدار شخص سے،بے اولاد سے وہ محاسبہ نہیں ہوگا جو اولاد والے سے ہوگا.غور کرنے کی بات یہ ہے کہ ہمارے ہاتھ میں کس چیز کا پرچہ ہے؟اور کیا ہم اپنا ہی پرچہ حل کر رہے ہیں؟ اور یہ بهی یاد رہنا چاہئے کہ پرچے روزانہ کی بنیاد پہ حالات کے مطابق ہی ہاتھ میں تهمائے جاتے ہیں.
الله مالک یوم الدین سے درخواست ہے کہ وہ ہم سب کو اپنے اپنے پرچے کا شعور عطا فرمائے اور اس کے صحیح حل کے لئے فہم عطا فرمائے اور ہم سے آسان حساب لے اور پرچے میں نمبر ہماری کارکردگی کو دیکھ کر نہ دے بلکہ اپنی رحمت واسعہ کو مدنظر رکھ کر عطا فرمائے لغزشوں اور غلطیوں سے درگزر فرمائے.آمین
طالب دعا: بشری تسنیم