پیغام صبح ۔ ۴۹

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بے شک ہم ارض و سماء کے خالق کا بہترین شاہکار ہیں. ہم سب کو یہ اعزاز مبارک ہو

جو اپنے مالک کی بہترین تخلیق ہو،اس کی طرف سے باقی مخلوقات کو بہترین خیر پہنچانا ہی زیب دیتا ہے. جمادات،نباتات،چرند پرند چوپائے، غرض ہر مخلوق ہم سے تقاضا کرتی ہے کہ اسے نقصان نہیں پہنچایا جائے.جیسے اعلیٰ خاندان سے تعلق ہونا عزت کا باعث ہوتا ہے اسی طرح ہم تو ربانی ہیں مسلم ہونے کے ناطے خود بخود خیر کا نمائندہ بن جاتے ہیں… نبی اکرم خاتم النبیین ہیں اور یہ جن و انس کی طرف مبعوث کئے گئے. انسانوں کی طرح جنات بهی خیر و شر کی صفات رکهتے ہیں اور گمراہ یا ہدایت یافتہ ہوتے ہیں.ہم عموماً جنات سے شر ہی وابستہ سمجھتے ہیں،ان سے خوف کھاتے ہیں. ان کا ذکر ہمارے لئے باعثِ اطمینان نہیں ہوتا مگر جب ہم کائنات کی ہر مخلوق کے لئے دعائےخیر کرتے ہیں،تو بہترین خیر ہدایت ہے اس کی ضرورت ہر انسان اور جن کو ہے. کبھی بهی ہم نے اس طرف توجہ نہیں دی کہ وہ ہمارے ہی نبی کی تعلیمات سے روشناس ہوکر اپنی جنت میں داخل ہوں گے. جو رب نے ان کے حسب حال بنائ ہے. . إنسان ان سے أشرف ہے تو اس کا تقاضا بهی یہ ہے کہ اس مخلوق کے لئے بھی دعائے ہدایت اور مغفرت کی جائے. جب ہم اس مخلوق کی بهلائ چاہیں گے تو وہ کبھی ہمیں نقصان نہیں پہنچائیں گے بلکہ ہمارے شکر گزار ہوں گے. شریر جنات کی هدایت کے لیے دعا کرنے میں کیا مضائقہ ہے؟ اور نیک جنات کو ان کی جنت میں داخل ہونے کی دعا دینے میں کیا حرج ہے؟ اور اس مخلوق کی مغفرت کے لئے دعا کرنے میں کیا چیز مانع ہے؟
اے الله؛ آپ خالق کون و مکاں ہیں ہر مخلوق آپ کے در کی محتاج ہے. ہمارے ساته اس مخلوق کو بھی ہدایت عطا فرمائئے جس کو آپ نے آگ سے پیدا کیا اور جس نے آخرت میں اپنے أعمال کا حساب دے کر ابدی زندگی میں داخل ہونا ہے. .اے رب العالمین؛ خاتم النبیین کے سب پیروکاروں کو آخرت میں سرخروئی عطا فرمایئے اور شریر جنات سے اشرف المخلوقات کو اپنی امان میں رکھئے. یا رب العالمین انسانوں اور جنوں کے مالک؛ اپنی دونوں مخلوق کو ان کے حسبِ حال جنت عطا فرمائو ..
طالب دعا؛ بشری تسنیم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s