پیغام صبح ۔ ۴۸

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زندگی کی سب سے بڑی نعمت مبارک ہو

الله تعالیٰ نے انسان کو توجہ دلائی کہ "اگر تم الله کی طرف سے ملنے والی نعمتوں کا شمار کرنا چاہو تو یہ ناممکن ہے.”
وہ نعمتیں جو بن مانگی ہیں اور ہمیں اس کا خیال بهی نییں آتا،مثلا مسکراہٹ کے لئے جتنے اعصاب کام کرتے ہیں ان میں سے ایک بهی کام کرنا چھوڑ دے تو انسان کا چہرہ بگڑ جائے پلکیں جهپکنے کا عمل خودبخود ہوتا رہتا ہے.اگر یہ خودکار عمل رک جائے تو کیا ہو؟اگر ہر انسان کو اپنے حصے کا رزق خود اپنے بل بوتے پہ ہر مرتبہ بهوک پیاس لگنے پہ اکٹھا کرنا پڑتا تو وہ غلے کا ایک ایک دانہ کھیتوں سے چنتاپهرتا.پهر کہیں ایک لقمہ منہ میں جاتا. ہر مرتبہ پیاس لگنے پہ آکسیجن اور ہائیڈروجن کے فارمولے سے سر کهپاتا تو ایک گھونٹ میسر ہوتا. یا پهر اپنی زندگی کا سارا رزق ایک ہی بار اکٹھا ہمارے حوالے کر دیا جاتا کہ خود ہی اس کو سنبھالنے کا انتظام کرو، اس طرح کی کروڑوں مہربانی کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں . جو اس الرحیم رب نے ہم پہ کر رکھی ہیں..ان سب پہ حاوی نعمت یہ ہے کہ اس نے ہماری ہدایت کا انتظام کیا، کتاب ہدایت اتاری،آخری نبی کا امتی بنایا، حقیقی علم کا شعور دیا،تزکیہ نفس کی طرف راغب کیا،اور اپنی عاقبت کے لئے فکر مند بنایا. صراط مستقیم کا حصول وہ نعمت ہے جو رب اپنے خاص بندوں کو عنایت کرتا ہے. اور الله القادر کا قانون یہ ہے کہ جو نعمت کی قدر کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے مزید نعمتوں کے دروازے کھول دیتا ہے..لئن شکرتم لازیدنکم أور جو ناشکری کرتا ہے تو اس کا عذاب بهی شدید ہوتا ہے.جو ہدایت کی قدر نہ کرے تو پھر اس کا عذاب یہ ہے کہ وہ ہدایت کے دروازے بند کردے جس کو الله گمراہ کردے اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا….
اے رب ؛ہم پہ ہدایت کے مکمل دروازے کھول دیجئے اور ہدایت پہ ثابت قدم رکھئے، ٹیڑھے راستوں کے سارے دروازے ہمارے لئے بند کر دیجئے اور ہدایت دینے کے بعد ہمارے دلوں کو کجی سے بچائے رکھیو بے شک نیکی کی توفیق آپ ہی کی طرف سے ہے..آمین
طالب دعا؛ بشری تسنیم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s