پیغام صبح ۔ ۴۷

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جمعہ کی فضیلتیں مبارک ہوں

جمعہ کے دن سورہ الکہف کی تلاوت اور کثرت سے درود شریف پڑھنا اورقبولیت کی گهڑی کی جستجو کرنا مستحب ہے. . سورہ الکہف کی اگلی 11 سے 31 آیات پہ نظر ڈالتے ہیں
الله کو ایک ماننے اور آخرت پہ یقین رکھنے والے نوجوانوں کے واقعہ سے یہ سبق ملتے ہیں.
اپنے ایمان پہ استقامت رکهنی چاہئے ایمان کو شدید خطرہ ہو تو الله سے مدد مانگتے ہوئے محفوظ مقام پہ منتقل ہوجانا چاہئے. کسی واقعہ کے بارے میں غیر ضروری باتوں کی کرید پہ اپنا وقت اور توانائیاں لگانا بے کار ہے. اس واقعہ میں صاحب اختیار لوگوں نے نوجوانوں کی وفات کے بعد ان کی قبروں پہ عمارت تعمیر کرنے کی جو رائے دی تهی اس سے یہ ہرگز ثابت نہیں ہوتا کہ قرآن پاک میں مزار بنانے کی اجازت دی گئ ہے.(شریعتِ محمدی میں یہ جائز نہیں ہے) مؤمن اپنے مستقبل کے بارے میں کچھ بھی بات کرے تو ان شا ء اللہ کہنا فرض ہے.
جس شخص کا دل الله کی یاد سے غافل ہو،اور اپنی خواہشاتِ نفس ہی کو مقدم سمجهتا ہو مستقل مزاجی نہ ہو افراط و تفریط کا شکار ہو ،ان بری صفات کے حامل فرد کا کہنا نہیں ماننا چاہئے .ایسے سے دو ٹوک بات کرنی چاہئے کہ رب کا کہنا برحق ہے.نافرمان کو دوزخ سے ڈرایا گیا ہے اور اطاعت گزار کو جنت کی بشارت دی گئ ہے. ہر جمعہ کو یاد دہانی کروائ جاتی ہے کہ
دجالی فتنے سے ہر مومن مرد اور عورت کے ایمان کو خطرہ ہے، وہی اپنے ایمان کو بچا پائیں گے جن کے دلوں میں ایمان راسخ ہوگا اور عمل اس کی تصدیق کرتا ہوگا.
الله رب العزت ہمیں ہماری نسلوں کو سچا ایمان اور نیک عمل کی توفیق عطا فرمائے ہر دجالی شر اور فتنے سے محفوظ رکھے آمین
طالب دعا:بشری تسنیم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s