پیغام صبح ۔ ۴۱

السلام و علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
الله رب العزت کی عطا کردہ عزت واکرام مبارک ہو

امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :
با اخلاق معزز ترین آدمی کی پہچان یہ ہے کہ اس کے دل میں مخلوق خدا کے لئے محبّت ہوتی ہے ، اور وہ آسانی سے کسی دوسرے کے ساتھ دشمنی پر آمادہ نہیں ہوتا – وہ چاندی کے پیالے کی طرح ہوتا ہے – اگر اسے موڑنا چاہیں گے تو آسانی سے مُڑ جائیگا ، اور اگر آپ اسے توڑنا چاہیں گے تو وہ آسانی سے نہیں ٹوٹے گا – اور کمزور اخلاق اور کردار کے آدمی کی پہچان یہ ہے کہ وہ آسانی سے محبّت پر آمادہ نہیں ہوتا – دشمنی کے لئے ادھار کھائے بیٹھا رہتا ہے – مٹی کے پیالے کی طرح ہوتا ہے کہ اگر آپ اسے موڑنا چاہیں گے تو ہر گز نہ مُڑے گا اور اگر توڑیں تو فوراً ٹوٹ جائے گا ۔
اے رب جو دلوں کا مالک ہے ہمارے دل کو مکارم اخلاق پہ جما دے ،اور ہر برے أخلاق سے ہمارے دل کو صاف کردے ۔آمین
طالب دعا: بشری تسنیم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s