پیغام صبح۔ ۲

 

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 حسن عمل کی کوشش کے لئے ایک نیا دن مبارک ہو.

اللہ رب العزت نے بلا امتیاز اپنی بنیادی نعمتیں سارے انسانوں کے لئے وقف کر رکھی ہیں . ان نعمتوں کا شمار ممکن نہیں ہے. آیئے آج کا دن اس شعوری سوچ کی مستقل پریکٹس کے ساتھ  گزاریں کہ جو  بهی نعمت مجهے حاصل ہے یا دنیا میں کسی اور کو انفرادی یا اجتماعی طور پہ حاصل ہے وہ سب صرف اور صرف رب العلمین کی عنائیت ہے اور وہی اس کا مالک ہے اور اس میں کوئی اس کا شریک نہیں ہے  اس کی مرضی کے بغیر اس کے اذن کے بغیر ایک دانہ بهی کسی کے منہ میں نہیں پہنچ سکتا،اگر الله سماعت اور بصارت اور فہم و عقل کے سوتے بند کردے تو کوئی اس کو جاری نہیں کر سکتا.  الحمدللہ کہنا بهی اس کی عطا کردہ  نعمت  ہے اس توفیق پہ بهی  اس کی حمد واجب ہے  .. اللهم لک الحمد کله ولک الشکر کله وصل الله علی النبی الخاتم

الله رب الشکور سے التجا ہے کہ وہ ہماری اظہار تشکر کی قدردانی فرمائے اور ہمیں شکر گزار بندوں میں شامل فرمائے. اور ہم پہ اپنی نعمتوں کا فیضان جاری رکھے.  الله کرے ہمیں یہ بهی یاد رہے کہ وہ رب ہم پہ مہربان ہے وہ ہم پہ کوئی عذاب نازل نہیں کرے گا  کیونکہ ہم ایمان لائے ہیں اور اس کے شکر گزار ہیں اور ہمیں اس رب کے وعدے کو بهی یاد رکھنا ہے کہ لئن شکرتم  لازیدنکم اور الله کی طرف سے سب سے عظیم نعمت مسلمان ہونا ہے اس پہ جتنی شکر گزاری ہوگی اطاعت کی نعمت زیادہ عطا ہوتی جائے گی. اللهم ثبت قلوبنا علی دینک ولک الحمد

طالب دعا بشری تسنیم


 

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s