حدیث نمبر 3

نماز دراصل الله تعالى کی دعوت پہ لبیک کہتے ہوئے اس سے ملاقات کرنا ہے۔ بچے کو اگر ماں پیار سے بلاتی ہے تو بچے کا ماں کی طرف لپکنا فطری عمل ہے۔ الله سبحانہ و تعالیٰ تو ستر ماؤں سے بھی زیادہ اپنے بندوں پہ رحیم اور شفیق ہے۔ وہ اپنے بندوں پہ رحمت کے دروازے کھولے رکھتا ہے۔ وہ بندے کی ہر پریشانی سے واقف ہے پھر بھی وہ اس سے کہنے کا موقع دینے کو پانچ بار اپنے پاس بلاتا ہے۔۔۔