رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :"روزہ اور قرآن بندے کے شفیع ہیں۔ روزہ سفارش کرتا ہے کہ اےرب! میں نے اس کو دن بهر کهانے پینے اور شهوات سے روکے رکها، اس لئے میری سفارش اس کے حق میں قبول فرما۔۔۔ اور قرآن کہتا ہے کہ اے رب میں نے اسے رات کونیند سے روکے رکها، اس لئے اس کے حق میں میری سفارش قبول فرما۔۔۔ پس دونوں کی شفاعت قبول فرما لی جائے گی۔"
ٹیگ: ایمان
حدیث نمبر 33
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : "جس شخص نے روزے رکهے ایمان اور احتساب کے ساتھ تو اس کے وہ سب گناہ معاف کر دیے جائیں گےجو اس سے پہلے سرزد ہو گئے ہوں گے۔۔۔"
حدیث نمبر 31
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: " بے شک تم میں سے کسی شخص کے سینے میں ایمان اسی طرح پرانا بوسیدہ ہوجاتا ہے جیسے لباس یا کپڑا پرانا ہو جاتا ہے پس تم الله سے سوال کیا کرو کہ وہ تمہارے دلوں میں ایمان کی تجدید کردے۔"
حدیث نمبر 19
جو الله اور اس کے رسول پہ ایمان رکھتا ہے اسے چاہئے کہ بھلی بات کہے یا خاموش رہے۔
حدیث نمبر 8
مجموعہ احادیث زاد راہ کی حدیث نمبر 109(نسائی)کے مطابق نبی صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " حرص وبخل اور ایمان کسی بندے کے دل میں ہرگز جمع نہیں ہو سکتے۔"