وہ خواب ! گل رنگ خواب!! جس کی تعبیر تمنا میں آنکھیں کھلی ہی رہیں وہ روشنی !! جس کی ضو کے لیے میں نے زندگی تج دی وہ منزل! جس کے لیے میں نے قدموں کو آشنائے صعوبت کیا وہ قلب حزین! جو تکمیل تمنا کی آرزو میں نیم بسمل رہا ہاں! وہ خواب … ’’پاکستان کا یوم آزادی اور وہ خواب‘‘ پڑھنا جاری رکھیں
زمرہ: دل کی بات
آواز آتی ہے
’’آواز آتی ہے‘‘ ڈاکٹر بشریٰ تسنیم - شارجہ سمندر کی خاموش لہروں پہ تیرتی ہوا جیسی چاندنی کی ٹھنڈی روشنی میں چمکتے صحرا جیسی آسمان کی رفعتوں سے اترتی نور کی ردا جیسی ساون کی تیز بارش میں کوئل کی نوا جیسی مسجدوں کے منبروں سے ’’اللہ اکبر‘‘ کی صدا جیسی، اک آواز آتی ہے جو، … آواز آتی ہے پڑھنا جاری رکھیں
(Shopping list) شاپنگ لسٹ
ہر گھر میں ہر فرد اپنی ضروریات کے مطابق شاپنگ لسٹ بناتا ہے۔ بازار، دکانیں، شاپنگ مال، ہر مقام پہ لوگ اپنی اپنی پسند، معیار اور وسائل کے مطابق شاپنگ کرتے نظر آتے ہیں۔ جن کے پاس وسائل کم ہیں وہ ’’ونڈو شاپنگ‘‘ سے دل بہلاتے اور آہیں بھرتے نظر آتے ہیں۔ آنکھوں میں حسرت … (Shopping list) شاپنگ لسٹ پڑھنا جاری رکھیں
خالی دامن
’’تمہارا کیا خیال ہے، کل کی دعوت کے بارے میں؟‘‘ فرح نے اپنی بہن صبا سے پوچھا۔ ’’توبہ ہے! کل تو اتنا بدمزہ کھانا بنایا تھا بھابھی نے میں تو کھائے بغیر ہی آگئی۔‘‘ صبا نے برا سا منہ بنا کر کہا۔ ’’ہاں میں بھی یہی کہہ رہی تھی۔‘‘ فرح نے پرجوش ہوکر کہا پھر … خالی دامن پڑھنا جاری رکھیں
’’کوئی قدر نہ جانے‘‘
واقعہ تخلیق آدم کے ساتھ ہی قدر و ناقدری کا احساس وجود میں آ گیا۔شیطان کی سب سے پہلی بغاوت اسی وجہ سے تھی کہ اس کے خیال میں برسوں کی عبادت اور ریاضت کی قدر نہ کی گئی اور خلعت خلافت انسان کو پہنا دی گئی اور اسی نا قدری کا احساس لئے شیطان … ’’کوئی قدر نہ جانے‘‘ پڑھنا جاری رکھیں
منافقت
ہر انسان کو یہ زعم ہے کہ وہ منافق نہیں ہے۔۔۔ اور ہر انسان کو دوسرے سے یہ شکوہ ہے کہ لوگ منافق ہیں۔ ہم اپنی رائے کو مقدم جانیں یا دوسروں کی، بہرحال منافقت کی زد میں آتے ہی ہیں۔ عقل عیار ہے سو بھیس بدل لیتی ہے۔ اسی لیے ہم اپنی منافقت کو … منافقت پڑھنا جاری رکھیں
اے مرے کشمیر
اے مرے کشمیر ،میں تجھ سے دور صحراؤں میں آبلہ پا پھرتی ہوں۔ میں تجھ سے دور ہوں مگر مرے دل کی اتھاہ گہرائیوں میں ترا ہی درد ہے اور یہ درد دل میں آ کر ٹھہر گیا ہے۔ ایک کانٹے دار شاخ دل میں پیوست ہے جس کا ہر کانٹا مجھے تری یاد، تری … اے مرے کشمیر پڑھنا جاری رکھیں
نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم اور میرا دل
کائنات اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جلوہ گر اپنے خالق کے گن گا رہی ہے۔ہر رعنائی ، زبان مال سے سبحان اللہ کا ورد کر رہی ہے۔ جب سورج کی روشنی اور تپش زندگی کی حرارت بن کر پھیل جاتی ہے۔جب ستارے جگمگاتے ہیں، جگنو اپنا دیا جلاتے ہیں،چاند کی ٹھنڈی، میٹھی روشنی دلوں … نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم اور میرا دل پڑھنا جاری رکھیں