السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
امت مسلمہ کا فرد ہونے کی سعادت نصیب ہونا مبارک ہو
امت مسلمہ جسد واحد ہے. کہیں بهی کسی ایک مسلم پہ زیادتی ہو تو باقی مسلمانوں کو اس کو درد محسوس کرنا چاہئے.ہم سب دیکھ رہے ہیں سن رہے ہیں کہ ساری کافر طاقتیں مسلم امت کے خلاف ملت واحدہ ہیں..شام کی تباہی میں سب شامل ہیں..امت مسلمہ انتشار کا شکار ہے..ہم حکمرانوں ، لوگوں کی بے حسی کا رونا روتے رہتے ہیں.. سوچنے کی بات یہ ہے کہ دوسروں کو کوستے رہنے سے کیا حالات بدل جائیں گے؟ظالمانہ کارروائیوں کی تشہیر کرنے سے کوئی اعلیٰ مقصد حاصل ہو پائے گا؟کیا یہ أعمال الله سبحانه وتعالى کے حضور ہماری نجات کا باعث بن پائیں گے؟ نفس تسلی دیتا ہے کہ ہم بے بس ہیں. جب سارے مسلمان ایک جسد واحد ہیں تو اس جسد کی اتنی بہتری تو ہم کر سکتے ہیں کہ اپنے آپ کو درست کر لیں .اپنے گھر خاندان محلے مزید جہاں تک ممکن ہو جس طرح ممکن ہو جتنی اور جیسی استطاعت ہو إصلاح کا عمل دامے درہمے. سخنے جاری رکھیں. سب سے پہلے استغفار انفرادی اور اجتماعی اپنے لئے امت کے لئے. .اپنے نفس کا تزکیہ. .برائیوں سے اچھائیوں کی طرف ہجرت. اپنی زندگی سے تعیشات نکال دیں سادگی اپنائیں.دولت کو الله کی راہ میں لگائیں .رزق حلال کمائیں. مشکوک کمائی دلوں کے سخت ہونے کا باعث بنتی ہے. ہم سے الله تعالیٰ نے اتنے ہی سوال کرنے ہیں جس کے ہم مکلف ہیں..جب ظلم کی تشہیر کا ہم حصہ بنتے ہیں اور اپنا تزکیہ نفس نہیں کرتے ظلم کی آگ اپنے تک پہنچنے سے روکنے کی تدابیر نہیں کرتے تو اپنے اوپر ظلم کرنے کی دعوت دیتے ہیں.عوام الناس میں ظلم و ستم کی خبریں نشر کرنے کا کام فرض نہیں ہے اس انجام سے خود کو بچانا اور أن کی خاطر اپنے مال میں حصہ لگانا ضرور فرض ہے،اور اپنے آپ کو اور متعلقین کو الله تعالی کے غضب سے بچانا فرض ہے. امت کے جس حصے میں درد ہے اس کا مداوا کرنے کے لئے جو آپ کو استطاعت دی گئ ہے اس کے مطابق زمیں میں شر کو روکنا فرض ہے. اگر ہم اور آپ اس ظلم کو روکنے کے لئے اپنی استطاعت کو تلاش نہ کریں گے اور عمل کی طرف نہیں بڑھیں گے تو نجات نہیں پا سکیں گے..دعاء شدت اور خلوص کے ساتھ اس طرح ، جیسے اپنے بدن کا حصہ تکلیف میں ہے اور دوا کا کام اپنے گناہوں سے توبہ اور اصلاح عمل ہر فرد کرے تو امت مسلمہ میں اتحاد کی رو ح بهی پیدا ہو جائے گی. .. ان شاءالله
اے معاف کرنے والے رب؛ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پہ معاف فرما دیجئے. ہمارے قلوب کی اصلاح فرما دیجئے.امت مسلمہ پہ رحم فرمایئے اور ہمارے کرنے کے کام ہم پہ واضح فرمایئے امت کو واقعی جسد واحد بننے کی توفیق عطا فرمائیے ..مسلمانوں کی اپنے لشکروں سے مدد فرمائیے. اپنے اور اسلام کے دشمنوں کو نیست نا بود کرنے کے سارے وسیلے مسلمانوں پہ عیاں فرمائیے اور مدد فرمائیے آمین
طالب دعا :بشری تسنیم