پیغام صبح ۔ ۴۵

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اپنے دل میں إحساس لطف و کرم مبارک ہو

وہ بہت ہی خوبصورت اور یادگار لمحہ ہوتا ہے جب دل میں اپنے رب کی رحمت و مہر بانی کا احساس زندہ ہوتا ہے.جب دل میں نرمی اور گداز محسوس ہوتا ہےاور آنکھوں سے برکھا نہ بهی برسے صرف نمی ہو تو بهی روح سرشار ہو جاتی ہے..یہ مالک کا خاص لطف وکرم ہوتا ہے،یہ ایک لمحہ بهی ہو تو باقی سارا دن اس کے اثر میں گل وگلزار رہتا ہے دن میں اگر ایک بار بهی یہ کیفیت حاصل ہو جائے تو وہ سرخروئ کا دن ہے.قیام وقعود رکوع یا سجود کا کوئ لمحہ، کلام پاک کی تلاوت کی کوئ آیت،دعا کے لئے اٹهے ہاتھوں کے وقت کا کوئ لفظ آنکھوں میں نمی اور دل میں گداز لے آتا ہے تو وہ دن کامیابی کا دن ہے.. کائنات میں پھیلے رنگوں کو دیکھ کر الله کا رنگ یاد آجانا ہے اور اس رنگ میں رنگے جانے کی آرزو پیدا ہوجاتی ہے تو یہ خوش نصیب دن ہے. اگر خالص الله کے لئے نیکی کرنے پہ دل کی گہرائیوں سے خوشی کی ترنگ محسوس ہوتی ہے تو یہ قبولیت کا دن ہے.. سارے دن میں ایک بار بهی الله کی یاد میں دل کی دهڑکن تیز ہوکر مارے محبت کے آنکھیں نم ہو گئ ہوں تو اس رب کے لطف وکرم کا یقین ہوجانا لازم ہے.. تو آئیے آج اس لمحے کی تلاش اور جستجو کریں.
موتی سمجھ کے شان کریمی نے چن لئے
قطرے جو تهے میرے عرق انفعال کے
اے الله ،آپ ہمارے دلوں میں اپنے لطف وکرم کا إحساس جگا دیجئے، قلب میں اپنی محبت کا نور بهر دیجئے. ہماری آنکھوں کو اپنے دیدار کا مشتاق بنا دیجئے. وہ لمحہء خاص عنایت کر دیجئے جس کے طفیل کامیابی ہمارا مقدر ٹھہرے. آمین
طالب دعا:بشری تسنیم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s