السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
توحید اور رسالت پہ سچا ایمان مبارک ہو ، یہ وہ دولت ہے جس کے سامنے دنیا و مافیها کےخزانے ہیچ ہیں.
ہر انسان جو اس دنیا میں آیا ہے چاہے یا نہ چاہے موت کا ذائقہ چکهے گا. خوش قسمت ہیں مؤمن مرد اور عورتیں جنہوں نے اپنی موت کے بعد والی زندگی کو یاد رکھا، اور اس کی تیاری کی اپنے ایمان کی حفاظت کی بعد میں اپنے متعلق ہونے والے تبصروں کا سوچا اور بہت بدنصیب ہیں وہ جو بهٹک گئے ایمان کی حفاظت نہ کی ان کی موت پہ دعائے مغفرت کے بارے میں چہ می گوئیاں ہو رہی ہوں.اپنےایمان کی مرتے دم تک حفاظت کرنا سب سے اہم کام ہے.
اے الله؛ہم آپ سے سعادت کی زندگی اور شہادت کی موت طلب کرتے ہیں.ایمان کی بہترین حالت میں،بہترین مقام پہ ہمیں واپس بلائیو، صالحین کا ساتھ نصیب ہو اور ہمارے بعد ہمارا ذکر خیر صالحین کی محفلوں میں ہو.آمین
طالب دعا: بشری تسنیم