پیغام صبح ۔ ۴۲

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
الله سبحانه وتعالى نے اپنے نبی کریم صل اللہ علیہ و سلم کو تاکید کی کہ آپ کو سلامتی کی دعا دیں یہ خوش بختی مبارک ہو

آج آپ کسی بهی ایسی محفل میں شریک ہوں گے جہاں قرآن پاک کے ذریعے تزکیہ نفس کی بات ہوگی،إصلاح نفس کی تعلیم ہوگی، رب سے معافی مانگی جائے گی. تو مبارک ہو آپ اپنے پیارے رب کی خاص نظر عنایت میں ہیں. اس پیارے رب نے اپنے پیارے رسول اکرم صل اللہ علیہ و سلم کو تاکیداً فرمایا کہ آپ کے لئے سلامتی کی دعا کریں..یقین نہیں آرہا؟ تو پھر تلاوت کیجئے سورہ الأنعام کی آیت نمبر 54 کی..

(وَإِذَا جَاءَكَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِآيَاتِنَا فَقُلْ سَلَامٌ عَلَيْكُمْ ۖ كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلَىٰ نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ ۖ أَنَّهُ مَنْ عَمِلَ مِنْكُمْ سُوءًا بِجَهَالَةٍ ثُمَّ تَابَ مِنْ بَعْدِهِ وَأَصْلَحَ فَأَنَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ)
[Surat Al-An’am 54]

جب تمہارے پاس وہ لوگ آئیں جو ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں تو ان سے کہو "تم پر سلامتی ہے تمہارے رب نے رحم و کرم کا شیوہ اپنے اوپر لازم کر لیا ہے یہ اس کا رحم و کرم ہی ہے کہ اگر تم میں سے کوئی نادانی کے ساتھ کسی برائی کا ارتکاب کر بیٹھا ہو پھر اس کے بعد توبہ کرے اور اصلاح کر لے تو وہ اُسے معاف کر دیتا ہے اور نرمی سے کام لیتا ہے”
الله سبحانه و تعالى سے اس کے رحم و کرم کے شیوہ کا واسطہ دے کر التجا کرتے ہیں کہ وہ ہماری ان خطاؤں کو معاف کرے جو جہالت کی وجہ سے کر چکے ہیں. ہم اپنی إصلاح کا ارادہ رکھتے ہیں ہر آیت پہ ایمان لاتے ہیں ..سلامتی کے مستحق لوگوں میں ہمارا شمار کر دے.آمین
طالب دعا: بشری تسنیم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s