السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
پورے ہفتے کے لئے ایمان تازہ کرنے والا پیارا دن مبارک ہو
جمعہ کے دن سورہ الکہف کی تلاوت مسنون ہے.اس میں جو مضامین ہیں ان کی یاد دہانی ہر جمعہ کو اس لئے کروائ گئ کہ پورا ہفتہ اس کے مطابق زندگی گزاری جائے. آئیے پہلی دس آیات سے ہم اپنے ایمان کو تازہ کرتے ہیں.
.اللہ رب العزت نے قرآن کو اپنے بندے پہ اتارا ہے
.اور یہ کتاب سمجھنے کے لئے ہرگز مشکل نہیں ہے. .خوشخبریاں اور ڈراوے واضح ہیں.
.الله تعالى نے کسی کو بیٹا نہیں بنایا جو یہ عقیدہ رکھتا ہے اس کے لئے عذاب ہے….نبی کریم کا کام پیغام پہنچا دینا ہے.اور مبلغین کا کام بهی حق کو مکمل پہنچا دینا ہے ہدایت کی ذمہ داری نبی اور مبلغین پہ نہیں ہے..
.زمیں کی ساری نعمتیں الله نے بندوں کو اس لئے دی ہیں کہ کون ان کو استعمال میں لاکر اچھے عمل کرتا ہے..آخر کار ایک دن زمیں صاف میدان بنا دی جائے گی.. اور یہ دنیا کی عارضی رونق ختم کر دی جائے گی..
غار کے واقعہ سے توحید اور آخرت کی دلیل ملتی ہے اور یہ کہ توحید اور آخرت کو ماننے والوں کو ہر حال میں اپنے عقیدے کی حفاظت کرنا چاہئے..اور جب حالات سنگین ہوں تو الله سبحانه وتعالى سے یہ دعا کرنا چاہئیے ..
ربنا آتنا من لدنک رحمة وهیئ لنا من أمرنا رشدا. .
اے ہمارے رب؛ہمیں اپنی خاص رحمت سے نواز اور ہمارا معاملہ درست فرما دے. .جب ہر جمعہ کو ہم کتاب پہ، الله کے بندے اور رسول پہ ،توحید اور آخرت پہ ایمان کی تجدید کرتے ہیں ، اور اپنے پراگندہ معاملات پہ دعا کرتے ہیں تو روح کو سکون ملتا ہے اور ایمان کا نور دل کو جگمگاتا ہے.. آیئے دعا کرتے ہیں کہ
اے الله رب العالمين ہمارے ایمان میں اضافہ فرمائیو اور ہمارے معاملات کو اپنے خاص فضل سے درست فرما کر جمعہ المبارک میں قبولیت کی گهڑی میں أحسن عمل اور دعاکی توفیق نصیب فرمائیو آمین ..
طالب دعا: بشری تسنیم