السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اپنےنیک ارادوں کی تکمیل کے لیے ایک اور دن کا حصول مبارک ہو
انسان اپنے ارادوں کی تکمیل کے لئے ہر وقت کوشاں رہتا ہےکچه ارادے پورے ہوتے ہیں اور کچھ ارادے پائہ تکمیل تک نہیں پہنچ پاتے.مومن کا معاملہ کس قدر عجیب ہےکہ وہ محض اپنے ارادوں کی خلوص نیت سے ہی بامراد ہو سکتا ہے اگر چہ اس کام کو شروع کرنے کے مواقع بهی نہ مل سکیں.یا کام ادهورا رہ جائے سبحان الله! وہ رب العرش العظیم کس قدر مہربان ہے اپنے بندوں کی خلوص نیت سے ہی راضی ہوجاتا ہے اور نیت کے اصل راز سے وہ ذات ہی واقف ہے . اپنی نیت خالص رکھنا اور کسی دوسرے کی نیت پہ شک نہ کرنا ہی اطمینان بخش عمل ہے.
الله رب الرحمان سے دعا ہے کہ وہ ہمیں نیتوں میں خلوص کاملہ عطافرمائے اور شکوک و شبہات سے دور رکھے. ہمارے أعمال کو شرف قبولیت بخشے آمین
طالب دعا:بشری تسنیم