پیغام صبح ۔ ۳۸

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سلامتی اور رحمت کا هدیہ وصول کرنے پہ مبارک ہو

مسلم سوسائیٹی میں جس کلمہ کا تبادلہ کثرت سے ہوتا ہے وہ باہم سلام کہنا ہے. یہ ایک دعائیہ کلمہ ہے اور باہم ایک معاہدہ اور یقین دہانی بهی ہے.اس کلمہ کی فضیلت احادیث مبارکہ میں ملتی ہے .سلام کرنے سے نیکیاں ملتی ہیں،پہل کرنےوالا زیادہ ثواب کا مستحق ہے. محبت بڑھتی ہے ،فرشتے دعائیں دیتے ہیں .
ہم ان دعائیہ کلمات سے ہر ملاقاتی کا استقبال کرتے اور الوداع کہتے ہیں،گویا ہم ہر ملاقات پہ سلامتی، رحمت اور برکت کی دعا دیتے ہیں اور یہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ ہماری طرف سے ایک دوسرے کی جان ،مال، عزت آبرو کو کوئی خطرہ نہیں ہے. اتنی کثرت سے دعا کا تبادلہ اور سلامتی رحمت و برکت کی یقین دہانی کا لازمی نتیجہ ایک امن وسکوں اور محبت والا مثالی معاشرہ نظر آنا چاہئے مگر کیا وجہ ہے کہ دلوں اور گھروں میں إنتشار بڑھتا ہی جا رہا ہے.کیا یہ دعا، اور یقین دہانی محض ایک رسم بن کر رہ گئ ہے؟ اس کی حقیقی روح سے مسلم سوسائیٹی ناواقف ہے؟جب تک کسی عمل میں اس کی حقیقی روح نہ ہو اس کے ثمرات نظر نہیں آسکتے.
آج کا دن اپنے ہر سلام کو واقعی ہی سلامتی رحمت اور برکت کی دعا کا هدیہ دل کی گہرائیوں سے سچی نیت کے ساتھ دوسروں کو دینے کی مشق کرنا ہے. الله سبحانه وتعالى کےرسول صل الله عليه وسلم نے اس کے ثمرات کی جو خوشخبری سنائی ہے ہمارا اس پہ ایمان ہے . سلامتی رحمت اور برکت والا معاشرہ قائم کرنے کے لئے ان قیمتی دعائیہ کلمات میں جان ڈالنے کی ضرورت ہے.جب ہمیں معلوم ہےکہ ہر عهد کی بازپرس ہوگی تو ہم دن میں کتنی بار ایک دوسرے سے عهد کرتے ہیں کہ میری طرف سے آپ کو نقصان پہنچنے کا خطرہ نہیں نہ ہاتھ سے نہ زبان سے….آپ کا جان مال عزت آبرو سب محفوظ ہے بلکہ میری طرف سے الله کے حضور یہ دعا بهی ہے کہ سلامتی ہر طرح سے آپ کا مقدر ہو. مسلم کا مطلب ہی یہ کہ جس کی طرف سے سلامتی ہی کا ظہور ہوتا ہو اور سلامتی ہی جس کا مقدر ہو..کیا واقعی ہم مسلم ہیں؟
اے الله آپ السلام ہیں سلامتی آپ کی طرف سے ہے . آپ کے حضور سلامتئ والے اعمال قبولیت پاتے ہیں..ہمیں سلامتی کے ساتھ زندہ رکھیو اور ہمیں جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل کیجئو دنیا میں ایک دوسرے کے لیے سلامتی کا موجب بنائیو آمین
طالب دعا:بشری تسنیم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s