پیغام صبح ۔ ۳۷

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اپنی قدرو قیمت کا اندازہ اپنے رب کی نظر میں جان کر خوش ہونا مبارک ہو

الله سبحانه وتعالى سے ربط و تعلق ذاتی محسوس کرنا اپنی قدروقیمت بڑھاتا ہے..ہر فرد الله تعالیٰ کے لئے اہم ہے. وہ رب اپنے ہر بندے سے ذاتی طور پہ محبت کرتا ہے ہر لمحہ اس کو محبت کا احساس دلاتا ہے. اس کی ضروریات کا خیال رکھتا ہے.آفات سے بچاتا ہے. رزق کا انتظام کرتا ہے.اپنی بد پرہیزیوں سے بیمار ہوتا ہے تو وہ شفاء کے وسیلے سجهاتا ہے.امید کے دروازے بند نہیں کرتا. بهول چوک سے غلط کام ہوجائے تو بازپرس نہیں کرتا. ندامت کا ایک قطرہ اس قدر پسند ہے کہ اس سے پوری دوزخ کی بهڑکتی آگ بجها دیتا ہے. رزق کا ایسا اعلیٰ انتظام کہ ہزاروں دور سے خوراک منہ تک پہچانے کا انتظام کر رکھا ہے. عزت و اکرام ایسا کہ باقی ساری مخلوق اس کا بچا رزق کھاتی ہے . عزت و اکرام ہی ہے کہ یہ نعمتوں بهری دنیا، مزین آسمان، میرے اور آپ کے لئےسجا یا، أحسن تقویم بنایا،نباتات و جمادات کو خدمت پہ لگا دیا.ساته ہی یہ سمجھایا کہ” تو نہیں جہاں کے لئے جہاں ہے تیرے لئے اور تو ہے صرف میرے لئے.
ہم اپنے رب کی مہربانیوں کو اپنے لئے مخصوص کریں کہ وہ رب میری ذات پہ اس قدر مہربان ہے میرے ساتھ اس کے ذاتی مراسم ہیں وہ رب جس طرح ساری مخلوق کا بیک وقت نگران ہے انفرادی طور پہ بهی سب کا اسی طرح نگران و مہربان ہے اپنا اور رب کا تعلق سامنے رکه کر (وہ محب بهی ہے محبوب بهی) براہ راست اس رب سےمناجات کرنا دل میں رقت پیدا کرتا ہے .دنیا کے بادشاہ سے کسی کی علیک سلیک ہوجائے تو وہ پهولے نہیں سماتا ،ساری کائنات کا بادشاہ مجھ سے،آپ سےتنہائی میں ملاقات کا منتظر رہتا ہے.ذاتی دوستی کے لئے پرائیویسی کے ساتھ دل کا حال سننے کے لئے،اعلان عام ہے ساری دنیا دے کر بدلے میں صرف ایک مطالبہ ہے اس رب کا کہ میں اور آپ اس کی محبت کو سمجھ جائیں اور اس سے ہی شدید محبت کریں .(والذین آمنوا أشد حب لله.)ایمان لانا دراصل الله سبحانه وتعالى کی محبت کو تسلیم کرنا اور اس سے محبت کا اقرار کرنا اور اس کا عملی ثبوت دینا ہے
آج اندازہ لگایا جائے رب کی محبت تسلیم کرنے ، اقرار کرنے عملی ثبوت پیش کرنے کے لئے ہمارے پاس کیا ہے؟ ..اور الله کی محبت کے پیمانے ہمارے لئے کیا ہیں اور جوابا ہمارے پاس دینے کے کیا ہیں؟.
اے الله؛آپ کے سارے پاک ناموں کے وسیلے سے درخواست ہے کہ ہمارے دلوں میں اپنی محبت انڈیل دیجئے تاکہ اطاعت کرنا آسان ہو.اس کام کی محبت عطا کر دیجئے جو محبت حاصل کرنے کا ذریعہ ہو .ہماری ساری محبتیں اور اطاعت اپنی محبت اور اطاعت کے تابع فرمادیجئے بے شک آپ دلوں کو پھیرنے پہ قادر ہیں.آمین
طالب دعا: بشری تسنیم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s