پیغام صبح ۔ ۳۶

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہر دن کی طرح برکتوں والا آج کا دن بهی مبارک ہو.

الله رب السموات والأرض نے اپنی کائنات کو خیر و برکت کی بنیاد پہ قائم کیا. .اس لئے کہ خیر ورحمت ہی رحمان و رحیم کا شیوہ ہے.” بیده الخیر ” اس ذات سے خیر ہی کا ظہور ممکن ہے اس نے انسان کی فطرت کے عین مطابق سارا نظام کائنات مربوط کر دیا. "واقیموا الوزن بالقسط ولا تخسروالمیزان” اسی ربط کے قائم رہنے سے ہی انسان کی زندگی پر سکون او باعث خیر ہے.جب انسان اس نظام کائنات میں خلل ڈالتا ہے تو اپنے لئے شر کے دروازے کھولتا ہے. ہر روز انسان اپنے معاملاتِ زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ بهی الله کے مقرر کردہ نظام میں خلل ڈالتا ہو یعنی حقوق الله، حقوقا العباد میں جہالت برتتا ہو تو اپنی زندگی کو الله کی مقرر کردہ خیر سے کس قدر دور کرتا جاتا ہے. اور یہ خلل جب قومی سطح پہ پہنچ جائے تو پھرمعاملہ "ظهر الفساد فی البر والبحر بما کسبت ایدی الناس” تک جا پہنچتا ہے. پھر کائنات کا مالک اس فساد کو دور کرنے کے لئے اپنا کام کرتا ہے.نتیجتا سب کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے، خلل کسی نےکم ڈالا ہو یا زیادہ. .. ….ابهی مہلت باقی ہے .سوچنے کی بات یہ ہے کہ.
اس فساد فی الارض اور کائنات کے مربوط نظام کے خلل میں ہم سب کتنا حصہ ڈالتے جا رہے ہیں . اور خیر وبرکت کو خود سے دور کرنے کے قصور وار ہیں. حقوق الله اور حقوق العباد کی ادائگی سے روگردانی الله کی کائنات میں خلل ڈالناہے.اور الله کی زمین پہ الله کا قانوں نافذ کرنا ان حقوق کی ادائگی کا دوسرا نام ہے..
اے الله؛ روزوشب کے ہر لمحہ کو ہمارے لئے اپنی اطاعت کے تحت باعث خیر و برکت بنادیجئے اور ہمارے افکار و أعمال کو اپنی رضا کے مطابق رکھیو تاکہ ہم اس مربوط نظام کائنات میں خلل ڈالنے کے مجرم نہ ہوں. اللهم اهدنا صراط المسقیم. آمین
طالب دعا:بشری تسنیم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s