پیغام صبح ۔ ۳۴

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
گزرے کل سے بہتر نیکی کرنے کے لئے آج کا دن مبارک ہو

انسان اور جانور میں امتیازی فرق بہت سے ہیں جن میں ایک یہ ہے کہ الله رب العزت نے انسان کو مطلوب و مقصود حاصل کرنے کے لئے بہتر سے بہترین کی طرف جانے کے لئے فہم و تدبر کی صلاحیت عطا کی ہے. انسان اپنے حالات میں بہتری لانے کی منصوبہ بندی کر سکتا ہے ممکنہ پیش آنے والے خدشات کا ازالہ کرنے کی تدابیر کر سکتا ہے.دوسروں کے تجربات
سے فائدہ اٹها سکتا ہے رائے لے سکتا ہے.
مومن کا مطلوب ومقصود جنت کا حصول اور الله کی رضا ہے.روزانہ مہلت عمر کا ایک دن کم ہورہا ہے تو وقت کم اور شیطان سے مقابلہ سخت کا مرحلہ سامنے ہے. مہلتِ عمل کا تو کسی کو علم ہی نہیں کہ کس لمحے ختم ہوجائے. گزشتہ کل سے آج بہتر بنانے کے لئے آج کون سا نیک کام کیا گیا؟ برائی کو چھوڑنا بهی نیکی ہی ہے .ہر انسان اپنی بری عادات سے خوب واقف ہوتا ہے اور عقلمند وہی ہے جو اپنے عیب خود دیکھے اور ان سے چھٹکارا پانے کی تدبیر اور محنت کرے.( لیس للإنسان إلا ما سعی )آج کا دن کس تگ ودو میں گزرے گا کیا اچھائی کرنا ہے کیا برائی چھوڑنا ہے یہ ہمارا اپنا کام ہے.
الله الغفور سے دعا ہے کہ وہ ہماری گزشتہ خطاؤں کو معاف فرمائے نیکیوں کو قبول فرمائے ہرنئے دن نیکیوں میں سبقت لے جانے کی کوشش میں اضافہ فرمائے برائی کی کشش کو ختم کرکے اس سے نجات کے وسیلے مہیا کرے.نیک ساتھیوں کے اچھے مشوروں پہ عمل کی توفیق عطا فرمائے. اپنے نفس اور شیطانوں، برے لوگوں کے شر سےمحفوظ رکھے آمین
طالب دعا: بشری تسنیم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s