پیغام صبح ۔ ۳۳

 

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہر حال میں اپنے رب کی بے کراں محبت اور رحمت کا یقین ،دل میں محسوس کرنے کی سعادت نصیب ہونا مبارک ہو

الله رب الرحیم اپنے بندوں کو ہر قسم کی ظاہری اور باطنی آلائش سے پاک کر کے جنت جیسے پاکیزہ مقام پہ لے جانا چاہتا ہے.وہ خود پاک ہے اس لئے پاکیزہ لوگ ہی اس کی محبت کے مستحق ہیں. ماں اپنے بچے سے اس وقت بهی نفرت نہیں کرتی جب وہ گندگی میں لتهڑا ہوا ہو مگر اس کی بے انتہا محبت اسے مجبور کرتی ہے کہ وہ اسے جلد از جلد صاف ستهرا کردے. بچے کو صفائ سے چڑ ہو،صفائ کاعمل تکلیف دیتا ہو اور وہ رونا چیخنا چلانا شروع کردے پهر بهی ماں کی محبت و خیرخواہی مجبور کرتی ہے کہ بچے کے واویلا کی پرواہ کئے بغیر اس کو پاک صاف کرنے کا عمل مکمل کرکےچهوڑے. الله تعالیٰ اپنے مؤمن بندوں کا ماں سے زیادہ خیرخواہ ہے.گناہوں، خطاؤں، لغزشوں سے جب روح میلی گندی ہو جاتی ہے تو اس کی صفائ ستهرائ کرنا مہربان رب کا فضل ہے. جرائم پہ شرعی حدود، کا نفاذ الله الکریم کا معاشرے کو پاک کرنے کا انتظام ہے.توبہ گناہوں کی میل صاف کرنے کا صابن ہے. زہنی، جسمانی، معاشی، معاشرتی، جزباتی پریشانیاں چھوٹی ہوں یا بڑی گناہوں سے پاک کرنے کا وسیلہ ہیں. جو بهی مصیبت بندے کو رب سے قریب تر کرنے کا باعث ہو وہ رحمت کا موجب ہے. قبر اور دوزخ کی سزا بهی دراصل گندگی دور کرنے کا طریقہ ہے جو جتنا گندا ہوگا صفائ ستهرائ کا عمل لمبا اور تکلیف دہ ہوگا مگر انجام کار الله پاک اس کو جنت جیسے پاک مقام کے لئے قبول کر لیں گے . پس ہمیں خود کو گناہوں کی میل کچیل سے دور ہی رکھنے کی پوری کوشش کرنی چاہئے ..(فاتقوا الله ما استطعتم)
اے الله آپ پاک ہیں پاک لوگوں اور توبہ کرنے والوں کو پسند کرتے ہیں ہمیں ظاہری و باطنی پاکیزگی عطا کر دیجئے. توابین میں شامل کر دیجئے. ہمیں ہر طرح کی آزمائش سے اپنی امان میں رکھئے ہم آپ سے دنیا میں عافیت اور آخرت میں جنت کے طلبگار ہیں.
طالب دعا:بشری تسنیم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s