پیغام صبح ۔ ۳۱

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اپنی نعمتوں میں الله سبحانه وتعالى کی طرف سے برکت محسوس کرنے کے لئے نیا دن مبارک ہو

ہم روزانہ کثرت سے برکت،مبارکباد کا پیغام لیتے اور دیتے ہیں. برکت کوئی ایسی ٹھوس یا مادی چیز نہیں جس کو دکھا کر کہا جا سکے کہ اسے برکت کہتے ہیں. البتہ دنیا کی ہر قابلِ استعمال شے میں اس کے ہونے کا احساس کیا جا سکتا ہے.انسان کے وقت اور عمر میں بهی اس کے اثرات دیکھے جا سکتے ہیں.
کسی بهی نعمت سے اس قدر فائدہ ملے کہ حق ادا ہوجائے بلکہ فائدہ کا سلسلہ جاری رہے یہی برکت ہے.کوئ چالیس سال کی عمر میں ایسا کام کر جائے جس کے اثرات صدیوں تک قائم رہیں. یہ عمر میں برکت ہے..کوئی سو سال بهی جئے مگر مرنے کے چند سال بعد اس کو یاد کرنے والا کوئی عمل موجود نہ ہو. یہ بے برکتی ہے…. رزق حلال سے قناعت اور ایثار کی خوشی ملتی ہے اور اسی سے زندگی میں برکت آتی ہے. صلہ رحمی سے پوری زندگی میں برکت حاصل ہوتی ہے. صدقہ کرنے سے نیک اعمال بابرکت ثابت ہوا کرتے ہیں. اپنے والدین کی خدمت کرنے سے اولاد میں برکت ملتی ہے. سماعت اور بصارت کی حفاظت کرنے سے افکار پاکیزہ ہوتے ہیں اور پاکیزگی ایمان کا حصہ ہے.
الله سبحانه وتعالى سے التجا ہے کہ وہ ہماری زندگی، مال اولاد، وقت اور أعمال صالحہ کو برکت کے اعلیٰ ترین سطح پر پہنچائے اور قابلیت کے ساتھ قبولیت بهی عطا فرمائے آمین.
طالب دعا:بشری تسنیم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s