پیغام صبح ۔ ۲۵

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مبارک ہو الله سبحانه وتعالى نے ہمیں آج کا دن عافیت کے ساتھ اپنے گھر کا سامان جمع کرنے لئے دیکھنا نصیب فرمایا ہے.

ہر انسان اپنی منزل کا مسافر ہے.. وہ اپنے گھر سے چھوٹے یا بڑے مقصد کو پانے کے لئے نکلتا ہے واپس اپنے گھر آنے کے لئے، وہ سفر کی صعوبت کم یا زیادہ برداشت کرتا ہے اسی امید پہ کہ گھر جا کر آرام ملے گا اور مقصد پورا ہو گیا تو گھر جا کر طمانیت محسوس ہوگی. ہم سب کا اصلی، حقیقی دائمی گھر جنت ہے .اور ہم ہر وقت حالت سفر میں ہیں اور اپنے "گھر ” کے لئے سامان خریدتے پهر رہے ہیں . آج ہم نے غور کرنا ہے کہ اصلی "برانڈڈ گهر ".کے لئے "برانڈڈ سامان” جمع کر رہے ہیں یا کوڑے کے ڈهیر سے کچرا سمیٹ رہے ہیں یا لنڈے کا مال خریدنے پہ وقت کی کرنسی برباد کر رہے ہیں.. آج کا دن دوبارہ نہیں آئے گا اور ممکن ہے یہ دن ہی جنت میں داخل ہونے کی گارنٹی کے لئے ہماری قسمت میں لکھا ہو اور ہم اس کو ضائع کر رہے ہوں.
یا الله جو مالک کائنات ہے ہم سب کو ایسی نیکیوں کی توفیق عطا فرما دے جو معیار میں اور اس کی نظر میں جنت جیسے گهر میں رکھنے کے مطابق بہت بلند ہوں. اور جن کا وزن بے حد و حساب ہو ؛ قدروقیمت بیش بہا ہو اور جن کے اثرات لا متناہی ہوں . آمین
طالب دعا:بشری تسنیم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s