السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اپنی منفی سوچوں کی اصلاح کے لئے آج کا دن میسر ہونا ہم سب کو مبارک ہو
ہر انسان منفی اور مثبت خیالات کا مجموعہ ہے جس کو ہم خیر اور شر کا مجموعہ بهی کہتے ہیں. انسانی دل و دماغ میں ہر طرح کے افکار حالات و واقعات کی مطابقت سے آتے جاتے رہتے ہیں ..متعلقین کے بارے میں بهی اچھی بری رائے بنتی بگڑتی رہتی ہے یہی زندگی ہے. اگر بناؤ کی مدت طویل عرصہ درکار ہو تو بگاڑ کی مدت قلیل کرنی چاہئے. .تصفیہ طلب معاملات کو اتنا نہ لٹکایا جائے کہ ان میں لاتعلقی کی سڑاند آنے لگ جائے. اور ہمیشہ منفی سوچ کا دائرہ محدود رکھا جائے. ایک تنازعہ کو وائرس کی طرح دوسرے رشتوں تک نہ پہنچایا جائے..اور ایک منفی سوچ یہ بهی ہوتی ہے کہ مسائل کا سامنا کرنے سے انکار اور گریز کی پالیسی اپنا لی جائے اس لئے کہ کہیں ہماری غلطیاں آشکار نہ ہو جائیں اور غلطی تسلیم نہ کرنی پڑ جائے..حالانکہ اپنی غلطی تسلیم کر لینا مسائل کا آدھا حل ہے.
اے الله رب العرش؛ ہمیں حق کو حق ہی سمجھنے کی صلاحیت عطا کردیئے اور اس کو مضبوطی سے تھام لینے کی استقامت عطا کر دیجئے اور باطل کو باطل سمجھنے کا شعور عطا کر دیجئے اور اس سے انکار اور اجتناب کی ہمت عطا کر دیجئے. آمین
طالب دعا: بشری تسنیم