السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اپنے ایفائے عهد کا جائزہ لینے اور سرخرو ہونے کے لئے آج کا دن مبارک ہو..
ہر انسان ایک عهد اپنے رب سے کرکے آیا ہے کہ وہ الله کو ہی اپنا رب مانے گا. پھر ہر ابن آدم اور بنت حوا کے درمیان عهد نکاح ہے..اور انسانوں کے درمیان مختلف عهد چلتے رہتے ہیں. ہر عهد کے بارے میں جوابدہ ہونا پڑے گا. بد عهدی بہت بڑا عیب ہے. بد عهد انسان بیک وقت جهوٹا اور خائن اور مکار بهی ہوتا ہے. اسی لئے فرمایا "لا دین لمن لا عهد له” کہ اس کا تو کوئ دین ہی نہیں جو اپنے عهد کی پاسداری نہیں کرتا. بد عهدی کی ابتدا یہ ہے کہ ایک فرد غلط طریق کار کو چھوڑنے کی یقین دہانی کراتا ہے ، لیکن وہی کام وہ چوری چھپے جاری رکھتا ہے تو وہ بیک وقت بہت سی برائیوں کا مر تکب ہوتا ہے. آج کا دن ہم نے سارے معاهدوں کا جائزہ لینا ہے کہ ہمیں اپنے رب کے حضور ہر عهد کے لئے جوابدہ ہونا ہے. جب ماں اپنے بچے سے کچھ دینے کا وعدہ کرکے بات منواتی ہے تو یہ بهی ایک وعدہ ہے ، جس کو پورا نہ کرنے پہ باز پرس ہوگی اور بچے کو یہ تربیت دینا ہے کہ وعدہ کرتے ہیں تو پورا کرتے ہیں ،ماں بچے کی پہلی استاد راہنما اور آئیڈیل ہوتی ہے.
یا اکرم الاکرامین رب! ہم اپنے ہر وعدے کی پاسداری کے لئے استقامت اور استعانت کی دعا کرتے ہیں . ربنا لا تزغ قلوبنا بعد إذ هديتنا وهب لنا من لدنک رحمة انک أنت الوهاب آمین
طالب دعا:بشری تسنیم