السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ..
ایک ایسا دن مبارک ہو جو ہم سب کو جنت سے قریب کرنے کا باعث بن سکتا ہے
انسان بہتر سے بہترین کی تلاش میں سرگرداں رہتا ہے.اور ہر انسان کی کوشش اور جدوجہد اس کے نصب العین کی وضاحت کرتی ہے.. (ولکل وجهة هو مولیها فاستبقو الخیرات )ہر فرد کا ایک متعین نصب العین ہوتا ہے جس طرف وہ اپنی توانائیاں لگاتا ہے سو نیکیوں کی طرف سبقت لے جانے کی کوشش کر نا ہی مومن کو زیب دیتا ہے. نیکی کرنے کے مواقع ہر قدم پہ موجود ہیں .اور ہر انسان چاہے یا نہ چاہے اپنی مہلت عمل گنوا رہا ہے..
الله تعالیٰ ہم سب کو اس مہلت عمل سے پورا فائدہ اٹھا نے کے لئے استقامت، آسانی اور مدد عطا فرمائے ..اللهم اهدنا صراط المستقیم. ..آمین
طالب دعا :بشری تسنیم