پیغام صبح ۔۲۶

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سورہ الکہف کی تلاوت اور آیات پہ تدبر کرنے کے لیے جمعہ مبارک ہو

مسلمان کے لیے دنیا کے فتنوں میں اپنے ایمان کو سلامت رکهنا سب سے بڑا چیلنج ہے. دجال کا فتنہ ایمان کا سب سے بڑا امتحان ہوگا. صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین دجال کے فتنے سے اس طرح ڈرتے تهے گویا کہ وہ آج یا کل نمودار ہو جائے گا. اور اس سے محفوظ رہنے کی عملی تدابیر بهی کرتے تهے.ہم دجالی دور میں زندگی گزار رہے ہیں اور کتنے غافل ہیں..سورہ الکہف میں ہر مسلمان اور پوری امت مسلمہ کے لئے ایمان کی سلامتی و استقامت کا طریق کار موجود ہے. ہر جمعہ کو کروڑوں مسلمان اس کی تلاوت کرتے ہیں اور اتنے ہی اس کے حافظ بهی ہیں مگر زبوں حالی کا سلسلہ ختم نہیں ہو رہا.. یقیناً الله سبحانه وتعالى کے رسول صل اللہ علیہ و سلم کا فرمان سچا ہے کہ اس کی تلاوت سے پورا ہفتہ نور میسر آتا ہے اور دجال کے فتنے سے بچنے کا ذریعہ ہے. سوچنا اور غور کرنا ہے کہ ہر جمعہ کو الله تعالیٰ کے فرمان کی زبان سے دہرائی کرتے رہنے کے ساتھ ساتھ عمل میں بهی کوئی تبدیلی ہر جمعہ کو محسوس ہوتی ہے؟ کیا ہم قاری ہونے کے ساتھ قرآن بهی نظر آتے ہیں؟ابهی سانس باقی ہے مہلت دی گئی ہے آج کا دن ہم اپنی زندگی کا وہ پر نور دن بنا لیں جس کی روشنی میں ہماری نسلوں کی راہیں روشن ہوجائیں اور ہمارا آخرت کا سفر بهی اندھیروں میں بهٹکنے سے بچ جائے..
اے الله ؛تقدیروں کے مالک ہمیں ہر قسم کے فتنے سے اپنی پناہ میں رکھیو دجالی فتنہ کے ہر پہلو کو ہم پہ عیاں کر دیجئو ہم آپ سے ایمان کامل اور یقین صادق کی التجا کرتے ہیں ہمیں حق کو حق اور باطل کو باطل پرکھنے کی بصیرت عطا کر دیجئو. بری تقدیر سے اپنی پناہ میں رکھیو بے شک آپ ہر چیز پہ قادر ہیں ..آمین
طالب دعا:بشری تسنیم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s