یغام صبح ۔ ۲۴

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اپنی گمشدہ چیز مل جائے تو سب کو خوشی ہوتی ہے. .حکمت مومن کی گمشدہ میراث ہے آج اس تک پہنچنامبارک ہو

حکمت وہ صفت ہے جو الله الحکیم کی خاص عنایت ہے. بر وقت الله کی رضا کے مطابق درست فیصلہ تک پہنچنا اور عملی قدم اٹھانا حکمت(دانائی) کی نشانی ہے.اپنے نفس امارہ کی کڑی نگرانی کرنا ، رب کے سامنے پیش ہونے اور اعمال کی جوابدہی کا خیال رہنا حکمت والوں کا خاصہ ہے. نصیحت اور عبرت سے اپنا کردار سنوارنا، زبان سے نکلنے والے ہر لفظ کو اپنے نامہ اعمال کی کتاب میں درج ہوتا محسوس کرنا،موت کسی بهی لمحہ آ سکتی ہے اس کی تیاری کرنا حکمت والے کا ہی کام ہے..اور حکمت(دانائی) سے زندگی گزارنے والے ہی صالحین میں شامل ہو سکتے ہیں… حکمت وہ نعمت ہے جو ہدایت کی طرح طلب کرنے پہ عطا کی جاتی ہے… آج ہمیں یہ قرآنی دعا خاص طور پہ کرتے رہنا ہے اور اس پہ قائم و دائم رہنا ہے..
رب هب لی حکما و الحقنی بالصالحين. .اے میرے رب مجهے حکمت (دانائی)عطا فرما دے اور صالحین میں شامل فرمالے آمین
طالب دعا:بشری تسنیم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s