پیغام صبح ۔ ۲۲

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اس إحساس محبت کے ساتھ دن کی شروعات مبارک ہوں کہ ہمارے رب نے کچھ فرشتوں کو ہمارے لئے دعا کرنے کی ذمہ داری لگا ئی ہوئی ہے .

سبحان اللہ ؛وہ رب کس قدر ہم سے پیار کرتا ہے، آیت الکرسی پڑه لی تو ایک گائیڈ فرشتہ ہماری حفاظت پہ مامور ہوجاتا ہے.ہم کسی کے لئے دعا کریں تو ایک فرشتہ ہمارے لئے اسی دعا کی قبولیت کے لئے الله رب العزت سے سفارش کرتا ہے. اور ہم ان فرشتوں کی دعاؤں کے حصار میں رہتے ہیں جن کا ذکر قرآن پاک میں ہے..
"جو عرش الہی کے گردوپیش میں حاضر رہتے ہیں سب اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کر رہے ہیں وہ اپنے رب پہ ایمان لاتے ہوئے ایمان والوں کے حق میں دعائے مغفرت کرتے جاتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب تو اپنی رحمت اور علم کے ساتھ ہر شے پہ چهایا ہواہے پس معاف کردے اور عذاب دوزخ سے بچالے ان لوگوں کو جنہوں نے توبہ کی اور تیرا راستہ اختیار کیا، اے ہمارے رب ان کو داخل کر ہمیشہ رہنے والی جنتوں میں جن کا تونے ان سے وعدہ کیا ہے اور ان کے والدین، ان کے زوج اور اولاد میں جو صالح ہوں ان کو بهی جنتوں میں داخل کردے بے شک آپ قادر مطلق اور حکیم ہیں اور بچاکر رکھیو أن مومنوں کو برائیوں سے؛ جس کو قیامت کے دن برائیوں سے بچا کر لایا گیاوہی اس دن الله کی رحمت پائے گا اور اصل میں یہی بڑی کامیابی ہے.”. (سورہ المؤمن آیت نمبر 9)
ہماری أن معزز ومکرم فرشتوں کی دعا پہ صدق دل سے آمین اور رب کے شکر گزار ہیں کہ اپنی پاک اور معصوم مخلوق کو ہمارے لئے دعاؤں کی ذمہ داری ڈالی. سلام ہو ان فرشتوں پر…… الله تعالى ہمیں ان کی دعاؤں کا مستحق بننے کے لئے پوری کوشش کریں گے. ان شاءالله
طالب دعا : بشری تسنیم

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s